قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 23 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 23

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) سند کے مطابق ہوگا باقی سب تلف کیے جائیں۔الہی حفاظت کا ناقابل تردید ثبوت: 1 - قرآن مجید کے محافظ حقیقی اللہ تعالیٰ نے حضرت ابوبکر اور حضرت عثمان کے ذریعہ اصل مستند مصدقہ نسخہ قرآن یکجاو تیار کروایا۔2۔اگر اللہ تعالیٰ ایسانہ کرواتا تو قرآن مجید دیگر احادیث کی طرح ہو جاتا اور جیسے بعض احادیث میں اختلاف ہے ویسے ہی قرآن مجید کے بارے میں صحابہ کی آراء مختلف ہو سکتی تھیں اور ہر صحابی کہتا جونسخہ قرآن ، میں نے لکھا ہے اس میں یہ ہے۔اور دوسرا کہتا میرے نسخہ قرآن میں کچھ اور ہے کیونکہ ہر صحابی غلطی کر سکتا ہے۔عبارت کو سمجھ کر لکھنا ہر انسان کا کام نہیں ہوتا اس لیے ایسی تحریر کردہ آیات قرآن میں غلطی کا امکان ہوسکتا تھا۔حضرت عثمان نے ان تمام امکانات کو نیست و نابود کرنے کا، اور جلانے کا حکم دیا اور یہ سب تصرف الہی کے تحت ہی ہورہا تھا۔3۔اگر غیر مصدقہ بنام قرآن کے نسخوں کو جلایا نہ جا تاتو یہ خدشہ تھا کہ منافقین یا مخالفین اسلام یہود ونصاری خود ساختہ عبارتیں بنا کر کسی نسخہ قرآن میں شامل کروا سکتے تھے اور کہہ دیتے یہ بھی قرآن ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں یہود کے بارے میں فرماتا ہے 23