قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 17 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 17

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) فرمایا تھا اور اسکے ذریعہ سے وہ وعدہ پورا فرمایا وو 66 وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُوْنَ (سورۃ الحجر، سورۃ نمبر 15 آیت نمبر 11) اِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَ قُرْآنَهُ ( سورة القيمة ،سورۃ نمبر 75 آیت نمبر 18) قرآن مجید کو یکجا کروانا ، رکھوانا اور قیامت تک اسکی حفاظت کرتے چلے جانا یہ اللہ کی ذمہ داری ہے۔چنانچہ بخاری کی روایت میں مذکور ہے کہ قرآن مجید جو مختلف مقامات پر تحریر شدہ تھا اسکو یکجا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت زید بن ثابت کو شرح صدر عطا فرمایا انہوں نے قرآن مجید کو کھجور ( لکڑی ) کی تختیوں اور پتھر کی سلیٹوں اور وو صدور الرجال لوگوں کے سینوں میں سے محفوظ اور یکجا کیا۔یا در ہے کہ حضرت زید بن ثابت قرآن مجید کو یکجا کرنے کی یہ کاروائی کہیں چھپ کر یا خفیہ طور پر نہیں کر رہے تھے بلکہ مدینہ منورہ میں یہ فریضہ ادا کر رہے تھے اور اُس وقت اُسی مدینہ منورہ میں حضرت عمر، حضرت عثمان ، حضرت علی اور قدیمی کبار صحابہ بھی موجود تھے ان کی موجودگی میں کسی قسم کے حذف واضافہ کا کوئی امکان ہرگز نہ تھا اور نہ ہی کسی نے ایسے شبہ کا اظہار کیا۔یہ مستند مصحف قرآن مجید حضرت ام المومنین حفصہ 17