قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 16
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) بلا یا۔اُس وقت حضرت عمر بن الخطاب بھی آپکے پاس تھے۔حضرت ابوبکر نے مجھے یعنی زید بن ثابت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ عمر میرے پاس آئے اور کہا کہ جنگ یمامہ میں قرآن مجید کے بہت سے حفاظ شہید ہو گئے ہیں اور اسی طرح اور کئی مقامات پر قدیمی حفاظ وقراء شہید ہو گئے ہیں اور فوت ہوتے چلے جارہے ہیں۔لہذا میری درخواست ہے کہ آپ قرآن مجید کو یکجا کرنے کا حکم دیں۔میں نے حضرت عمر سے کہا میں وہ کام کس طرح کر سکتا ہوں جو رسول کریم صلی لہ یہی تم نے نہیں کیا ؟ حضرت عمر نے کہا خدا کی قسم پھر بھی یہ اچھا ہے۔پس حضرت عمر بار بار مجھے کہتے رہے۔بعد ازاں اللہ تعالیٰ نے میرا سینہ کھول دیا۔حضرت ابوبکر کے مندرجہ ذیل الفاظ غور طلب ہیں۔حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِى لِذلِكَ ( بخاری کتاب التفسیر باب جمع القرآن ) یعنی اللہ نے قرآن کریم کو یکجا کرنے کے لئے حضرت ابوبکر کا سینہ کھول دیا۔سیدنا محم لا یہ ان کا خلیفہ اول جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ (سورة التوبه ،سورۃ نمبر 9 آيت نمبر 40) دو میں سے ایک۔اس کا سینہ اس اللہ تعالیٰ نے کھولا جس نے قرآن مجید نازل 16