قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 102 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 102

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) فرعون بھی تھا۔ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی رسول ، اوتار جو اس دنیا میں آئے انہوں نے ایک ہی اللہ، ایک ہی خدا ، ایک ہی ایشور ، کی عبادت کا حکم دیا اور اسکے علاوہ اللہ کی ہی مخلوق میں سے کسی اور کی عبادت فائدہ مند نہیں ہوسکتی۔اس لئے وہ عبادت بھی ضائع ہوگی اور جسکی بھی عبادت کی جائے گی وہ بھی ان سے برأت کریگا اور اسکو بھی اللہ تعالیٰ جہنم کا ایندھن عبرت اور نصیحت کے لئے بنائے گا۔اس تشریح کے بعد اس آیت پر کوئی اعتراض باقی نہیں رہتا۔جیسا کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی معہوعلیہ السلام فرماتے ہیں: مسیح ”ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں کیونکہ ہم نے اس کو دیکھا اور ہر ایک خوب صورتی اس میں پائی۔یہ دولت لینے کے لایق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہ لعل خرید نے کے لائق ہے اگر چہ تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔اے محرومو! اس چشمہ کی طرف دوڑو کہ وہ تمہیں سیراب کرے گا یہ زندگی کا چشمہ ہے جو تمہیں بچائے گا۔میں کیا کروں اور کس طرح اس خوشخبری کو دلوں میں بٹھا دوں۔کس دف سے میں بازاروں میں منادی کروں کہ تمہارا یہ خدا ہے تا لوگ 102