قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 77
قدرت ثانیہ کا دور اول احمدی دفتر الحق دہلی سے شائع ہو گا۔اس رسالہ کی غرض صرف احمد یہ مشن کا ڈیفنس اور مخالفین حضرت مسیح موعود مرحوم و مغفور کے اعتراضات سابق وجدید کامکمل ومفصل جواب دینا ہے اور سب سے اول مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کے اخبار اہلحدیث و مرقع قادیانی و الہامات مرزا وغیرہ پر بغور نظر کی جائے گی۔حسب موقع دیگر مخالفین سلسلہ سیالکوٹی، لاہوری بٹالوی ،شیعہ ، گولڑوی ،شاہ جہاں پوری ، بھوپالی، میرٹھی وغیرہ کے بے بنیا د اعتراضوں کی بھی وقتاً فوقتاً خبر لی جائے گی۔66 المشتهر :- عاجز قاسم علی احمدی (ریویو آف ریلیجز نومبر 1910ء) اس رسالہ کے اغراض و مقاصد اس تعارف سے ہی ظاہر ہیں۔حضرت میر قاسم علی صاحب کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ احمد یہ جماعت میں سے سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے بیک وقت دو اخباروں کی ادارت کی۔اور اس طرح سلسلہ کی خدمت کا حق ادا کیا۔8- احمدی حاتون اس وقت تک سلسلہ کے جن اخباروں اور رسالوں کا ذکر ہو چکا اور ان کا مقصد عام تربیتی اور تبلیغی امور سرانجام دینا تھا تشخیذ الاذہان کو نو جوانوں کا آرگن کہا جا سکتا تھا اگر چہ اس کے مقاصد بھی دوسرے رسائل کی طرح زیادہ تر عام تربیتی اور تبلیغی ہی تھے جو اس وقت کی حالت کو دیکھتے ہوئے بہت کافی معلوم ہوتے ہیں۔لیکن اس وقت تک کوئی ایسا پر چہ شائع نہ ہوتا تھا جس کا مقصد جماعت کی مستورات کی تربیت اور انہیں تبلیغی میدان کے لئے تیار کرنا ہو۔ایسے وقت میں جبکہ احمدی مستورات کے لئے رسالہ نکالنے کا تصور بھی نہ کیا جاسکتا تھا۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے احمدی خاتون کے نام سے ایک رسالہ نکال کر اپنی اولوالعزمی اور انتہائی خلوص کا ثبوت بہم پہنچایا اور جس طرح آپ سلسلہ احمدیہ کے سب سے پہلے صحافی ہیں اسی طرح آپ نے یہ شرف بھی حاصل کیا کہ جماعت میں عورتوں کے لئے سب سے پہلے ایک رسالہ شائع کیا گو کبھی کبھی اخبار بدر میں (77)