قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 76
قدرت ثانیہ کا دور اوّل چنانچہ میر قاسم علی صاحب مرحوم لکھتے ہیں : اخبار کا نام قبل ازیں فاروق تجویز کیا تھا۔اس کے بعد بذریعہ ایک علیحدہ اشتہار شحنہ حق“ نام بعض احباب کی رائے سے تجویز کر کے مشتہر کیا۔میں نے بحضور خلیفتہ المسیح ابی المکرم حضرت مولوی نورالدین صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز دعا اور اجازت اجراء اخبار کے واسطے عریضہ ارسال کیا تو میرے مخدوم خلیفہ اسیح نے خاص شفقت نامہ تحریر فرما کر بجائے فاروق اور مشحنہ حق کے الحق نام اخبار ہذا کا رکھ کر مجھے اطلاع بخشی اور زبانی بھی ارشاد فر ما یا کہ یہ مبارک نام ہے۔قرآن مجید میں یہ نام آتا ہے پس شرح صدر سے میں نے اب یہی نام اخبار کا رکھا ہے۔خدا اس کو اسم بامسمی کرے ( الحق 7 جنوری 1910 ء ) اس رسالہ کو حضرت مسیح موعود کے اس مشن کی خدمت کرنے کی سعادت حاصل ہوئی جو آپ نے آریہ دھرم شحنہ حق اور چشمہ معرفت جیسی عظیم الشان کتابیں تصنیف فرما کر شروع کیا تھا۔حضرت میر صاحب کو سلسلہ کی بیش بہا قلمی خدمت کی سعادت نصیب ہوئی۔آپ کا اکثرلٹریچر غیر مسلموں اور غیر مبائعین کے خلاف ہے۔آپ نے حضرت مسیح موعود کے اشتہارات کو تبلیغ رسالت“ کے نام سے دس جلدوں میں شائع کر کے جماعت احمدیہ پر ایک عظیم الشان احسان کیا۔اور اس قیمتی ذخیرہ کو آمین۔محفوظ کر دیا۔7- احمدی حضرت میر قاسم علی صاحب نے ہی احمدی نام ایک ماہوار رسالہ جنوری 1911 سے شروع کیا اس کا تعارف کراتے ہوئے آپ لکھتے ہیں۔احمدی شروع جنوری 1911 ء سے انشاء اللہ ایک ماہوار رسالہ مندرجہ عنوان نام کا22×18 کی تقطیع پر 32 صفحوں کے علاوہ ٹائیٹل کے زیر ایڈیٹری عاجز قاسم علی (76)