قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 129
قدرت ثانیہ کا دور اوّل ہے۔اب اس نام کا ایک اور بہت بڑا ہسپتال قادیان میں خدمت خلق کا کام بہت وسیع پیمانہ پر کر رہا ہے) ۷۱۱- دور الضعفاء:- حضرت میر ناصر نواب صاحب ( جن کا ذکر نور ہسپتال اور بیت نور کے سلسلہ میں پہلے ہو چکا ہے ) کے کار ہائے نمایاں میں سے ایک کارنامہ دورالضعفاء کی تعمیر ہے حضرت میر صاحب حساس اور ذکی دل کے مالک تھے غرباء کی حالت دیکھ کر آپ کا دل گداز ہو جاتا اور آپ کسی غریب کو مصیبت میں دیکھنا برداشت نہ کر سکتے تھے۔اسی وجہ سے آپ نے حضرت خلیفہ اول کے عہد سعادت مہد میں انجمن ضعفاء کی بنیاد رکھی جس میں قادیان کے غریب و محتاج لوگ شامل تھے حضرت میر صاحب مرحوم ان لوگوں کی حالت کو سدھارنے اور ان میں احساس برتری پیدا کرنے کے مختلف طریقے سوچتے رہتے تھے کبھی ان کو ایک جگہ جمع کر کے مجلس مذاکرہ قائم کر لیتے اور کبھی ان کے ساتھ مل کر ایک جگہ کھانا کھاتے۔ان تجویزوں میں سے ایک عظیم الشان اور دیر پا تجویز دور الضعفاء‘ کی تعمیر تھی۔یعنی قادیان کے ایسے باشندے جو نہ اپنا ذاتی مکان بنا سکتے تھے اور نہ ہی کرایہ دینے کی سکت رکھتے تھے ان کے لئے آپ نے ایک جگہ اور ایک ہی طرز کے مکان بنانے کی تجویز قوم کے سامنے پیش کی تا کہ یہ خدام جماعت گرمی و سردی سے بچتے ہوئے اپنے دن گزار سکیں۔آپ نے ابتد 221 مکانات بنانے کی تجویز کی اور قوم سے اس امر کے لئے تعاون کرنے کی اپیل کی جس کا نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔چنانچہ خود حضرت خلیفہ اول نے ایک مکان اپنی جیب خاص سے بنوانے کا وعدہ کیا اور اس کے علاوہ 10 روپے اسی وقت چندہ دیا۔- مذکورہ بالا با ئیس مکانات میں سے آٹھ مکان 1913ء کے آخر میں تعمیر ہوئے اور باقی مکانات 1914ء کے شروع میں بنائے گئے۔اس کام کی عظمت و اہمیت کا اندازہ اس ایک امر سے ہی کیا جا سکتا ہے کہ اس زمانہ کے بنوائے ہوئے مکانوں سے تقسیم ملک کے بعد بھی آج تک متعدد غرباء استفادہ کر رہے ہیں اور یہ محلہ حضرت میر ناصر نواب صاحب کی باقیات صالحات میں سے نمایاں اور (129)