قسمت کے ثمار — Page 60
خدا تعالیٰ کا خوف اور مخلوق خدا کی ہمدردی رکھنے والے لوگ اس سوراخ کو بند کرنے کی کوشش کریں۔ہم تو اپنے حال میں مگن مساجد کی تعمیر و آبادی کے اپنے مقصد کے حصول کے لئے قربانیوں کا سفر جاری رکھیں گے اور اپنی مساجد یعنی اسلامی ثقافت و روایات کے مراکز کو امن وسکون کا نشان بنائے رکھیں گے۔اور آنحضرت صلالانا اسلم کے ارشاد کے مطابق ہمارے دل ہمیشہ مسجدوں سے جڑے رہیں گے اور ہم مسجد سے باہر نکلتے وقت دنیوی مجبوریوں کے تحت باہر تو جائیں گے مگر اس تمنا ،خواہش اور نیت کے ساتھ کہ نماز کے وقت پھر امن ، سکون بخش جگہ واپس آجائیں۔وباللہ التوفیق۔الفضل انٹرنیشنل 13 فروری2004) اہل جنت کی زبان آنحضرت صالی اسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ: لا يَزَالُ لِسَانَكَ رَطْباً بِذِكْرِ الله تمہاری زبان ذکر الہی سے تر رہنی چاہئے۔( صحیح ترمذی) حضور سلیم کا اسوہ حسنہ بھی یہی ہے کہ آپ ہر موقع پر خدا تعالیٰ کو یاد کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے مخالف اور نہ ماننے والے بھی یہ کہنے پر مجبور تھے کہ عَشِقَ مُحَمَّدٌ رَبَّه حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ بھی بکثرت ذکر الہی کرتے تھے اور آپ کی یہ خواہش تھی کہ ہماری جماعت کے افراد بھی عربی سیکھیں اور ایسے الفاظ اور فقرے اپنی روز مرہ کی گفتگو میں استعمال کریں جو ایک طرف عربی زبان سے مانوس کرنے والے ہوں اور دوسری طرف ذکر الہی کے فوائد بھی حاصل ہوں۔مثلاً مسلمان باہم ملاقات کے 60