قسمت کے ثمار — Page 61
وقت السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی تم پر سلامتی ہو۔یہ ایک بڑی جامع دعا ہے جو ہم ہر وقت ایک دوسرے کو ملتے ہوئے کر سکتے ہیں۔اگر یہ الفاظ سوچ سمجھ کر اور اخلاص سے کہے جائیں تو ان کی ادائیگی کے ساتھ ہی یہ سمجھا جائے گا کہ ہم اپنے بھائی اپنے عزیز، اپنے رشتہ دار، اپنے ساتھی اور اپنے دوست بلکہ ہر ایک ملنے والے کے لئے بھلائی اور بہتری کے خواہش مند ہیں اور اس کیلئے سلامتی ، امن سکون اور اطمینان کے خواہاں ہیں۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کا یہ کتنا عظیم الشان فائدہ اور برکت ہے کہ اس کے ساتھ ہم اپنے دلوں کو بغض، کینه، فساد، نفرت، عیب جوئی، چغلی، بدخواہی وغیرہ جیسی عادات رذیلہ اور روحانی لحاظ سے مہلک بیماریوں سے نجات حاصل کر کے اپنے ملنے والے کو ہی فائدہ نہیں پہنچاتے بلکہ اس کیلئے دعا کرنے اور اس کی بھلائی و خیر خواہی چاہنے کے نتیجہ میں خود بھی خوشی ، سکون ، اطمینان کی دولت سے مالا مال ہو جاتے ہیں گویا ہمیں اسی دنیا میں جنتی زندگی حاصل ہوگئی کیونکہ قرآن مجید جنتیوں کی یہ علامت بتاتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سلامتی کا تحفہ دیں گے اور ان کے دل حسد و کینہ سے پاک ہوں گے۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہنے سے ہم آنحضرت صلی لا السلام کے ارشاد أَفْشُوا السَّلَامَ ( صحیح ترمذی ) کی تعمیل کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔جزاكم الله بھی ایک ایسا ہی فقرہ ہے جو ہماری گفتگو میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔جب ہمیں کسی سے اچھی بات کا پتہ چلے، اچھا مشورہ ملے، کوئی فائدہ حاصل ہو تو شکر یہ ادا کرنے کے لئے جَزَاكُم الله (اللہ تعالیٰ آپ کو بدلہ عطا فرمائے ) کے الفاظ بولے جاتے ہیں۔یہ بھی ایک دعائیہ فقرہ ہے اور شکریہ ادا کرنے کا بہترین طریق ہے۔انگریزی زبان میں Thank You اور دوسری زبانوں میں بھی اس سے ملتے جلتے الفاظ مستعمل ہیں۔ان کا بروقت استعمال بھی منع نہیں ہے بلکہ خوش اخلاقی اور اچھے آداب کا مظاہرہ کرنے کیلئے برمحل استعمال ضروری ہے مگر باہم گفتگو میں جَزَاكُم اللہ سے بہتر اور کوئی طریق نہیں 61