قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 254 of 365

قسمت کے ثمار — Page 254

عبدالرحمن کا مقدمہ قدامت پرستوں اور جدید خیالات کے لوگوں کے درمیان طاقت آزمائی کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ایک ماہر قانون کے مطابق افغانستان کے نئے آئین میں یہ بھی مندرج ہے کہ افغانستان کا مذہب اسلام ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ آئین بین الاقوامی انسانی حقوق کو تسلیم کرتا ہے۔سرکاری وکیل کو اصرار ہے کہ عبدالرحمن کو سزائے موت دی جاوے۔البتہ اگر وہ پھر سے مسلمان ہو جائے تو اسے معاف کر دیا جائے گا۔ابتدائی عدالت میں سماعت کرنے والے جج نے اخباری نمائندہ کو بتایا کہ مسلمان کو عیسائی بنانا جرم ہے۔اس طرح ملزم اپنے خاندان اور مذہب کو ذلیل کرتا ہے۔آپ کے ملک (برطانیہ) میں دو عورتیں باہم شادی کر لیتی ہیں جو نہایت غیر معقول ہے۔ہمارے ملک میں بہترین قانون ہے جو کسی کو اپنا مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ابتدائی عدالت میں سزائے موت کے فیصلہ کی صورت میں مجرم صو بائی عدالت اور سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتا ہے۔سزائے موت پر عمل صدر افغانستان کی تصدیق و توثیق کے بعد ہوتا ہے۔“ ٹائمز لندن ، 21 مارچ 2006ء ، صفحہ 33) اسی اخبار میں مذہبی امور کی نامہ نگار Ruth Gledhill لکھتی ہیں: ”اسلام کی سچائی کا انکار کرنے والوں کے متعلق قرآن متضاد رہنمائی کرتا ہے۔چودہ مقامات میں ارتداد کی سزا کا ذکر ہے جن میں سے سات مقامات پر اس دنیا میں کسی سزا کا ذکر موجود نہیں ہے بلکہ اگلے جہان میں سزا ملنے کا ذکر ہے۔چالیسویں سورۃ میں ہے کہ جو صحائف کا انکار کرتا ہے اسے لوہے کی زنجیریں اور کالر پہنائے جائیں گے۔اسے ابلتے ہوئے پانی اور جلتی ہوئی آگ میں پھینکا جائے گا۔دوسرے مقام پر قرآن برداشت کی تلقین کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مذہب میں کوئی جبر نہیں۔“ 254