قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 255 of 365

قسمت کے ثمار — Page 255

دسویں اور اٹھارہویں سورۃ میں بھی ہے کہ جو ایمان نہیں لانا چاہتا اسے مجبور نہیں کرنا چاہئے۔“ یہ نامہ نگار حدیث کے حوالے سے لکھتی ہیں کہ جو بھی اسلام ترک کرتا ہے اسے قتل کر دو۔نامہ نگار نے مقدمہ کی سماعت کرنے والے حج کی طرف جو بات منسوب کی ہے اگر وہ درست ہے تو انتہائی تعجب کا مقام ہے۔ہم جنسوں کی باہم شادی یقینا خلاف عقل ،خلاف اخلاق ،خلاف تہذیب ، خلاف شریعت ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہو سکتا کہ ایک غلطی دوسری غلطی کے جواز کا سبب بن سکتی ہے۔ہم جنسیت کو قانونی شکل دے دینا ہرگز اس بات کو جائز قرار نہیں دیتا کہ مسلمان غیر اسلامی، غیر انسانی، ظالمانہ حرکات کا ارتکاب کریں۔قرآن مجید نے ارتداد کی کسی دنیوی سزا کا ذکر نہیں کیا۔اس معاملہ میں باقی تمام معاملات کی طرح قرآن مجید میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔قرآن مجید کا تو یہ ایک مستقل چیلنج ہے کہ لوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا (النساء: 83) یعنی اگر قرآن مجید خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہوتا تو اس میں بہت سے اختلافات پائے جاتے۔اگر کسی کو قرآن مجید میں باہم اختلاف اور تضاد نظر آتا ہے تو یہ یقینا اس کے اپنے فہم اور علم کا قصور ہے۔قرآن مجید کی مسلمہ اعجازی شان کے خلاف ہے کہ اس میں معین اور واضح احکامات نہ دئے گئے ہوں۔حقیقت یہی ہے کہ محض ارتداد کی سزا یقینا اس دنیا میں نہیں دی جاتی البتہ ارتداد کے علاوہ اگر کوئی دوسرے معاشرتی جرائم یا مفسدانہ حرکتیں کی گئی ہوں تو ان کی سزادی جاسکتی ہے۔بعض مثالیں جو اس سلسلہ میں اشتباہ پیدا کرتی ہیں وہ اسی قسم کی ہیں کہ جنگ کے دوران کسی نے مرتد ہو کر دوسری طرف شامل ہو کر مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی یا دوسرے جرائم کا ارتکاب کر کے سزا سے بچنے کے لئے ارتداد اختیار کر لیا۔ظاہر ہے کہ ایسے شخص کو اس کے دوسرے جرائم کی سزادی 255