قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 136 of 365

قسمت کے ثمار — Page 136

امام نے کمال محبت و شفقت سے خوش نصیب حاضرین کے پاس خود چل کر جا کر مصافحہ کیا۔اس نظارے سے یہاں موجود سب لوگ ہی حفظ نہیں اٹھا رہے تھے بلکہ مسجد بیت الفتوح میں دنیا بھر کی مختلف قوموں کے افراد کی موجودگی کی وجہ سے اور اپنے پیارے امام سے محبت کی وجہ سے MTA کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ناظرین بھی اس پروگرام کو بڑی ہی توجہ اور دلچسپی سے دیکھ رہے تھے اور اپنے امام کو عام لوگوں سے بڑے پیار سے ملتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔ایک امام اور ایک جماعت کے اس انعام اور احسان کی قدر دانی اور شکریہ کے طور پر اور اس انعام کو مزید وسیع اور موثر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اطاعت امام کی شاندار روایات کو ہمیشہ قائم رکھیں اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہر تحریک پر بدل و جان اور نظام جماعت سے دلی وابستگی کے ساتھ ان برکتوں اور فتوحات کو اور بڑھاتے اور عمل کرتے ہوئے پھیلاتے چلے جائیں جو ہمیشہ سے خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں مل رہی ہیں۔136 الفضل انٹرنیشنل 26 نومبر 2004ء )