قسمت کے ثمار — Page 137
الفضل کے سنجیدہ علمی ذوق رکھنے والے قارئین کرام سے معذرت کے ساتھ لندن سے شائع ہونے والے ایک مشہور روز نامہ میں روزانہ باقاعدگی سے چھپنے والے اشتہارات میں سے بعض بطور نمونہ درج ذیل ہیں: کالے اور سفلی اثرات و جادوٹو نہ ہمیشہ کے لئے ختم “ دل کی ہر تمنا پوری ہوگی۔“ "روحانی سکالر پروفیسر۔۔۔کا اعلان مخلوق خدا کی بھلائی کے لئے وہ کام جو بڑے بڑے عامل و جادوگر نہ کر سکیں میرے آستانے پر ہر کام مثلاً شوہر کے دل میں شک ونفرت کی آگ ہو، سنگدل محبوب نے نیند حرام کر دی۔پھر تجارت میں دن بدن نقصان ہوتا ہو،رشتوں میں بندش ، عزیزوں سے لڑائی جھگڑے ، عزت و وقار میں کمی یادشمن حاوی ہو۔غرضیکہ مشکلات کیسی ہی کیوں نہ ہوں یوں ایک مرتبہ رابطہ کریں۔“ مشورہ مفت اور راز رکھنے کی گارنٹی۔“ 66 ہر کام سو فیصد گارنٹی سے کیا جاتا ہے۔“ ایک اور خاندانی عامل، ماہر عملیات و تعویذات پیر صاحب کا فرمانا ہے کہ: 137