قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 126 of 365

قسمت کے ثمار — Page 126

قرآن مجید کے مختلف زبانوں میں تراجم کی خدمت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے میچ پاک ماند؟ کی جماعت کو مل رہی ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول یا ہعنہ کے زمانہ میں انگریزی زبان میں ترجمہ پر کام شروع ہو گیا تھا تا ہم جماعتی طور پر خلافت ثانیہ میں حضرت مولوی شیر علی صاحب رزینی لن کو ایک بلند پایہ معیاری ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔انگریزی میں مختصر تفسیر کی تیاری کی سعادت مکرم ملک غلام فرید صاحب کے حصہ میں آئی۔جماعت کے بعض اور بزرگوں نے بھی اس کار خیر میں حصہ لیا جن میں حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بنی اللہ بھی شامل تھے۔دنیا کی مختلف بڑی بڑی زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم تیار ہوکر شائع ہو چکے ہیں۔حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ نے قرآن مجید کی عام اشاعت کا اہتمام فرما یا۔آپ فرما یا کرتے تھے کہ جماعت کو کوشش کرنی چاہئے کہ ہر شخص کے پاس اس کی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ پہنچ جائے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ جہاد کبیر آج بھی جاری ہے اور قرآن مجید اور مختلف زبانوں میں تراجم کی اشاعت کا دائرہ مسلسل بڑھتا اور پھیلتا جارہا ہے۔خدا تعالیٰ توفیق عطا فرمائے کہ اس مینارہ نور سے دنیا بھر میں روشنی ہو جائے اور ہم میں سے ہر شخص کا سینہ و دل اس نور سے منور رہے۔آمین۔روشنی جو پاتے ہم اس کتاب میں ہوگی نہیں کبھی وہ ہزار آفتاب میں وہ رو گیا اس سے ہمارا پاک دل و سینہ ہو وہ اپنے منہ کا آپ ہی آئینہ ہو گیا اس نے درخت دل کو معارف کا پھل دیا ہر سینہ شک سے دھو دیا ہر دل بدل دیا الفضل انٹرنیشنل 22 اکتوبر 2004ء) 126