قسمت کے ثمار — Page 127
درس حدیث پیارے رسول صلی ایتم کی پیاری باتیں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی احمدیہ مساجد و مراکز میں خدا تعالیٰ کے فضل سے رقت وخشیت اور خشوع و خضوع سے عبادات اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ قرآن مجید، حدیث اور ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درس اور ذکر الہی کا بابرکت سلسلہ برابر جاری رہتا ہے۔رمضان المبارک کے مبارک ایام میں ان امور کا اہتمام والتزام معمول سے زیادہ ہو جاتا ہے۔حدیث آنحضرت صلیہما السلام کے ارشادات واقوال یعنی قرآن مجید کی بہترین دمستند تفسیر ، اخلاق فاضلہ واسوہ حسنہ کا بے مثال ذخیرہ اور علوم ومعارف کا نہ ختم ہونے والاخزانہ ہے۔حدیث ، آنحضرت سلی لا الہ ہم سے صحابہ کرام نیتھنہ کی محبت و عقیدت کا ایک دلکش مرقع ہے۔صحابہ کرام رضوان الله علیهم اجمعین نے جس توجہ اور باریک بینی سے حضور صلی یتیم کی باتوں کوسنا، آپ کے روز مرہ کا مشاہدہ کیا، آپ کے رجحانات و ترجیحات کو مد نظر رکھا اور ان باتوں کو پوری احتیاط سے آگے بیان کیا وہ تاریخ مذاہب کا ایک نادر واقعہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضور سالا ایم کی زندگی کے حالات یعنی اسوہ حسنہ مکمل طور پر محفوظ ہو گیا۔دنیا میں کسی بھی اور رہنما یا مصلح اور لیڈر کی زندگی کے حالات اس طرح محفوظ نہیں ہوئے۔حضور کے امتیوں کو یہ سعادت حاصل ہوسکتی ہے کہ وہ 127