قسمت کے ثمار — Page 118
شادی اور غیر معمولی اخراجات پچھلے دنوں برطانوی پریس میں اس رپورٹ کا چر چارہا کہ ایک جائزہ کے مطابق برطانیہ میں ایک شادی پر 15764 پاؤنڈز کے اخراجات ہوتے ہیں۔یہ جائزہ جو ایک ہزار جوڑوں سے معلومات حاصل کر کے مرتب کیا گیا تھا۔اس کے مطابق دلہن کا شادی کا لباس 921 پاؤنڈ ز میں تیار ہوتا ہے۔دلہن کی تیاری پر 133 پاؤنڈ خرچ ہوں گے۔ایک اور بڑا خرچ شادی کی دعوت پر ہوگا جس کا اندازہ 2447 پاؤنڈز ہے۔شادی شدہ جوڑا ہنی مون پر اوسطاً 2828 پاؤنڈز خرچ کرے گا۔فوٹوگرافی پر 766 پاؤنڈز اور ویڈیو کی تیاری پر 493 پاؤنڈ ز خرچ ہوں گے۔مہمانوں کے استقبال اور پینے پلانے پر 45 پاؤنڈز فی کس کا اندازہ مذکورہ اخراجات کے علاوہ ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ مغربی معاشرہ میں شادی کے مقدس معاہدہ کی اہمیت کم ہو جانے کی ایک وجہ یہ کثیر اخراجات بھی ہیں۔ایک نوجوان جو اپنی پڑھائی یا ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اپنی عملی زندگی کا آغاز کر رہا ہے وہ اتنی بڑی رقم مہیا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اور اس امر کونا ممکن سمجھتے ہوئے جو متبا دل رستے سوچے گئے ہیں وہ ایسی بے حیائی اور بے راہ روی کے ہیں جن کو سوچ کر بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔بغیر شادی کے اکٹھا ر ہنے اور اعلیٰ مذہبی واخلاقی اقدار کو نظر انداز کرتے چلے جانے سے تمام اعلیٰ قدروں کی نفی ہو جاتی ہے اور انسان نے تہذیب و ترقی کا جو ہزاروں سال 118