قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 117 of 365

قسمت کے ثمار — Page 117

اس جگہ یہ ذکر بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ 1914ء میں بعض لوگوں نے جماعت اور قادیان سے الگ ہو کر یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی الوصیت پر عمل کرتے ہوئے جماعت سے الگ ہورہے ہیں یا اپنی الگ جماعت بنارہے ہیں۔یہ ایک لمبی اور افسوسناک داستان ہے تاہم ہم اپنے ان بھائیوں سے جو الوصیت کے نام پر الگ ہوئے تھے بڑے دردمند دل اور خلوص کے ساتھ یہ گزارش کرتے ہیں کہ بہشتی مقبرہ اور جماعت الوصیت کے لازمی مظاہر سے محروم ہو جانا تو الوصیت کے منشاء کے مطابق نہیں ہوسکتا۔خدا را مسیح پاک علیہ السلام کی دعاؤں سے استفادہ کرنے ، جماعتی اتحاد و اتفاق کی برکات سے متمتع ہونے اور اپنی عاقبت کو سنوار نے کے لئے کسی بھی اور بات کو نظر انداز کرتے اور پس پشت ڈالتے ہوئے دین کو دنیا پر مقدم کرنے والوں اور اپنے اقرار بیعت کو پورا کرنے والوں اور اپنی ایمانداری پر مہر لگانے والوں میں شامل ہوکر دوسرے لوگوں سے ممتاز ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو اطاعت وفرمانبرداری کرنے والوں میں شامل ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔آمین۔الفضل انٹرنیشنل 17 ستمبر 2004ء) 00 117