قواریر ۔ قوامون

by Other Authors

Page 4 of 29

قواریر ۔ قوامون — Page 4

آپس میں ایک جگہ رہنے لگ جاتے ہیں۔اور بتاؤں گا کہ اس تعلق کو بھی اسلام نے کسی قدر مکمل طور پر بیان کیا ہے۔اور اسے کتنا لطیف اور خوبصورت مضمون بنا دیا ہے۔دوسرے مذاہب کی مقدس کتب کو جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس ابتدائی مسئلہ کے متعلق بھی خاموش ہیں۔مثل انجیل کو لیں تو اُس میں عورت اور مرد کے تعلق کے متعلق لکھا ہے۔شاگردوں نے اس سے کہا۔کہ اگر مرد کا بیوی کے ساتھ ایسا ہی حال ہے تو بیاہ کرتا ہی اچھا نہیں۔اس نے ان سے کہا۔کہ سب اس بات کو قبول نہیں کر سکتے۔مگر وہی جنہیں یہ قدرت دی گئی ہے۔کیونکہ بعض خوجے ایسے ہیں جو ماں کے پیٹ ہی سے ایسے پیدا ہوئے اور بعض خوجے ایسے ہیں جنہیں آدمیوں نے خوجہ بنایا۔اور بعض خوجے ایسے ہیں جنہوں نے آسمان کی بادشاہت کے لئے اپنے آپ کو توجہ بنایا۔جو قبول کر سکتا ہے وہ قبول کیے۔" دستی باب ۱۹ آیت ۱۰ تا ۱۲) گویا حضرت مسیح نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ مرد عورت کا تعلق ادنی درجہ کے لوگوں کا کام ہے اگر کوئی اعلیٰ درجہ کا انسان بننا چاہے اور آسمان کی بادشاہت میں داخل ہونا چاہیے تو اسے چاہیے کہ خوجہ بن جائے۔مطلب یہ کہ اصل نیکی شادی نہ کرنے میں ہے۔ہاں جو برداشت نہ کر سکے وہ شادی کرے۔