قواریر ۔ قوامون

by Other Authors

Page 3 of 29

قواریر ۔ قوامون — Page 3

عورت اور مرد کے تعلقات پر سجت (اقتباس از فضائل القرآن مصنفہ حضرت المصلح الموعود) اب میں مثال کے طور پر ایک اور بات کو لے لیتا ہوں اور وہ عورت اور مرد کا تعلق ہے۔یہ ایک ایسا فطری تعلق ہے جو جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔اور کسی گہرے تقدیر سے اس کے دریافت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ایک شیر دوسرے تمام جانداروں کو پھاڑے گا۔لیکن وہ بھی شیرنی کے ساتھ رہنے کی ضرورت محسوس کرے گا۔گدھا بے وقوف جانور سمجھا جاتا ہے لیکن وہ بھی گدھی سے تعلق ضروری سمجھتا ہے۔غرض یہ تعلق ایسا ہے کہ دنیا کے ہر جاندار کا ذہن اِدھر جاتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے۔پس اس کی تعلیم بہت مکمل ہونی چاہیئے۔کیونکہ حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے یہ ضرورت محسوس کی جاتی ہے اور اب تک محسوس کی جارہی ہے۔مگر ساری مذہبی کتا ہیں اس کی تکمیل سے محروم ہیں صرف قرآن کریم نے ہی اسے مکمل کیا ہے۔حالانکہ بظاہر اس تعلق کے متعلق کسی کتاب کانٹی بات بتانا ناممکن سا نظر آتا ہے۔عورت مرد کے تعلقات کا مضمون ایک وسیع مضمون ہے۔میں اس وقت کثرت ازدواج اور حقوق نسواں۔ایک دوسرے کے معاملہ میں مرد و عورت کی ذمہ داریاں۔مہر اور طلاق وغیرہ کے مسائل نہیں لوں گا کہ یہ مسائل زیادہ لیے اور باریک ہیں نہیں صرف اس چھوٹی سے چھوٹی بات کو لوں گا جس کی وجہ سے مردو عورت