قواریر ۔ قوامون — Page 2
پیش لفظ نے اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں مضامین وکتب شائع کرنے کے منصوبے کا آغاز حضر بمصلح الموعود کی با برکت تحریر کی اشاعت سے کیا۔آپ کی ایک تقریر فرمودہ ۲۸ دسمبر در مقام قادیان سے ایک اقتباس پر عمل یہ چھوٹی سی کتاب اصلاح معاشر قسط اول کے نام سے ایک ہزار کی تعدادمیں اصلاح معاشرہ کمیٹی جماعت احدیہ کے زیر تام شائع کی گئی کتاب کی کمیابی اور مضمون کی افادیت کے پیش نظ نے اسے دوبارہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا اور اب یہ کتاب قواریر قوامون حصہ اول) کے نام سے دوبارہ شائع کی جارہی ہے۔سید نا حضرت مرزا طاہر احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز گھروں کو پرسکون اور مثالی بنانے اور دنیا میں ہی ایک چھوٹی سی جنت کی تعمیر کے سلسلہ میں ملسل خطبات اور خطابات۔۔ارشاد فرما رہے ہیں۔توقع ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ اور اس میں درج ہدایات پر عمل نہ صرف ہمارے گھروں کے سکون میں اضافہ کا باعث ہوگا۔بلکہ انشاء اللہ نسلا بعد نسل اس کے اثرات جاری وساری رہیں گے۔ایک صحت مند اور مثالی معاشرہ کی تشکیل و ترویج کے لئے اپنے آقا کی رہنمائی میں مس قدم آگے بڑھانے والوں کے لئے دلی دعاؤں کے ساتھ اپنے آقا اس کتاب کی پیشکش مقبول به درگاہ الہی ہو۔(آمین اللهم آمین)