قندیل ہدایت — Page 1341
1341 of 1460 740 ۵۶ یسعیاہ ۱:۵۶ اوروں کی نجات خداوند فرماتا ہے: کیونکہ میرا گھر سب قوموں کے لیے دعا کا گھر کہلائے گا۔انصاف کو قائم رکھو اور وہی کر و جوصحیح ہے، خداوند خدا۔کیونکہ تیری نجات قریب ہے اور میری صداقت جلد عیاں ہوگی۔۲ مبارک ہے وہ شخص جو اس پر عمل کرتا ہے، اور وہ آدمی جو اس پر قائم رہتا ہے، جو سبت کو نا پاک کیسے بنا اُسے مانتا ہے اور اپنا ہاتھ ہر قسم کی بدی سے روکے رکھتا ہے۔کوئی پر دیسی جو خداوند سے مل چکا ہے یہ نہ کہے، خداوند یقیناً مجھے اپنے لوگوں سے جدا کر دے گا۔اور کوئی ہیجڑہ یہ شکایت نہ کرے کہ میں تو محض سوکھا درخت ہوں۔۴ کیونکہ خداوند یوں فرماتا ہے: ۵ وہ پیجڑے جو میری سبت کو مانتے ہیں، اور اُن کاموں کو اختیار کرتے ہیں جو مجھے پسند ہیں اور میرے عہد پر قائم رہتے ہیں۔میں انہیں اپنی ہیکل اور اُس کی چاردیواری میں ایسا نام اور نشان دوں گا جو بیٹوں اور بیٹیوں سے بھی بڑھ کر ہو گا ؟ میں اُن کو ایک ابدی نام دوں گا جو کبھی مٹایا نہ جائے گا۔اور پر دیسی لوگ جو اپنے آپ کو خداوند سے وابستہ کرتے ہیں تا کہ اُس کی خدمت کریں، اور اُس کے نام کو عزیز رکھیں اور اُس کی عبادت کریں، وہ سب جو سبت کو مانتے ہیں اور اُسے ناپاک نہیں کرتے اور میرے عہد پر قائم رہتے ہیں۔اُن سب کو میں اپنے مقدس پہاڑ پر لاؤں گا اور انہیں اپنی عبادت گاہ میں شادمان کرؤں گا۔اُن کی سوختنی قربانیاں اور ذبیحے میری قربان گاہ پر مقبول ہوں گے ؟ جو اسرائیل کے جلا وطنوں کو جمع کرتا ہے، فرماتا ہے کہ میں اور وں کو بھی جمع کر کے اُن کے ساتھ ملا دوں گا جو پہلے ہی جمع کر دیئے گئے ہیں۔شریروں کے خلاف خدا کا الزام آؤ، اے دشت کے سب حیوانو، آؤ اور کھاؤ، اے جنگل کے سب درندو! ۱۰ اسرائیل کے پہرہ داراندھے ہیں وہ سب جاہل ہیں ؟ وہ سب گونگے گتے ہیں، جو بھونک نہیں سکتے ؟ وہ پڑے پڑے خواب دیکھتے رہتے ہیں، اور انہیں نیند پیاری ہے۔ا وہ بھوکے گتے ہیں؟ ۱۲ جو بھی سیر نہیں ہوتے۔وہ نادان چروا ہے ہیں؛ وہ سب اپنی اپنی راہ کو پھر گئے ، اور ہر ایک اپنا ہی نفع ڈھونڈتا ہے۔ہر ایک پکارتا ہے: آؤ، میں شراب لاتا ہوں ! ہم پی کر مست ہو جائیں گے! اور کل بھی آج ہی کی طرح ہوگا، بلکہ اس سے بھی بہت بہتر ! صادق ہلاک ہوتا ہے، ۷۴۰ ۷ اور کوئی اس بات کو خاطر میں نہیں لاتا ؟ نیک لوگ اُٹھا لیے جاتے ہیں، اور کوئی نہیں سمجھتا کہ نیک لوگ اس لیے اُٹھا لیے جاتے ہیں تا کہ وہ آفت سے بچ سکیں۔۲ راستی پر چلنے والے سلامتی میں داخل ہوتے ہیں؟ اور موت کی حالت میں آرام پاتے ہیں۔لیکن تم اے جادو گرنی کے بیٹو، اور زانی اور فاحشہ کی اولاد۔ادھر آؤ!