قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 71 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 71

اللہ نصر أعزیز نے لبنان سے ایک جدید مشین منگوانے کی اجازت مرحمت فرمائی۔چنانچہ اس جدید مشین کی تنصیب کے لئے محلہ دارالانوار قادیان میں ایک وسیع وعریض عمارت کی تعمیر کا منصوبہ تیار ہوا جسکی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت منظوری مرحمت فرمائی۔چنانچہ محترم فاتح احمد صاحب ڈاہری انچارج انڈیا ڈیسک ( حال وکیل تعمیل و تحفید ) نے مؤرخہ 10 اپریل 2010ء کو عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔عمارت کی تکمیل کے بعد اور تمام مشینوں کی تنصیب کے بعد محترم وکیل صاحب تعمیل و تنفیذ نے مؤرخہ 11 نومبر 2012ء کو اس کا افتتاح فرمایا۔اور افتتاحی تقریب میں شامل حاضرین کو جدید مشین میں پکی ہوئی تازہ وعدہ گرم گرم روٹیاں کھلائی گئیں۔اس مشین کی تنصیب کو دیکھ کر سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ شعر یاد آتا ہے: لْفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ كَانَ أَكُلِي وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الْأَهَالِئ ترجمه: دستر خوانوں کا پس خوردہ میری خوراک تھا اور آج میں کئی گھرانوں کو کھلانے والا بن گیا ہوں۔11 گلشن احمد دار السیح کے مغربی و جنوبی جانب ایک وسیع عمارت قدیم زمانہ کے حویلیوں کے مشابہ تھی۔اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چچا زاد بھائیوں مرزا امام دین اور مرزا 71