قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 69
5۔یادگاری گیٹ خلافت جو بلی خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے موقعہ پر محلہ باب الابواب“ کے شروع میں ایک تاریخی گیٹ تعمیر کیا گیا۔اس کی بنیاد 27 جنوری 2008ء کو رکھی گئی اور اسکی تحمیل اکتوبر 2010 ء میں ہوئی۔گیٹ کی بلندی 46 فٹ اور چوڑ کی 28 فٹ ہے۔-6۔مرکزی لائبریری کی جدید عمارت تقسیم ملک کے بعد قصر خلافت میں مرکزی لائبریری قائم تھی۔مؤرخہ 21 نومبر 2007ء کو محلہ دارالانوار میں لائبریری کی جدید عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔جو اکتوبر 2010ء میں پایہ تکمیل کو پہنچی۔نئی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔اس عمارت میں ہی ”شعبہ تاریخ برائے تدوین تاریخ احمدیت بھارت کا دفتر بھی ہے۔اس عمارت کا رقبہ سطح زمین پر 10660 مربعہ فٹ ہے اور اسی قدر رقبہ پہلی منزل پر بھی ہے۔7 - عمارت ایم۔ٹی۔اے محلہ دارالانوار میں ہی خوبصورت اور جدید تقاضوں کے مطابق ایک دو منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے۔جس کا سنگ بنیاد 30 جون 2006ء کو رکھا گیا۔اور اسکی تعمیر دسمبر 2008ء 69