قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 68 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 68

3 نصرت جہاں ہال و گیسٹ ہاؤس (سرائے مبارکہ) لجنہ اماء الله قادیان سے بجانب جنوب ہر چوال روڈ پر ایک خوبصورت اور دیدہ زیب عمارت کی تعمیر کا آغاز جولائی 2008ء میں ہوا اور اختتام دسمبر 2009 ء میں ہوا۔لجنہ اماءاللہ کے اجتماعات و جلسے اسی عمارت میں منعقد ہوتے ہیں۔نیز مہمان اراکین لجنہ کی رہائش بھی اسی عمارت کے گیسٹ ہاؤس میں ہوتی ہے۔ہال پلنتھ ایریا3680 فٹ۔گیسٹ ہاؤس پلنتھ ایریا 2690 فٹ ہے۔4۔عمارت فضل عمر پرنٹنگ پریس ہر چوال روڈ پر ہی جانب شمال ایک وسیع اور خوبصورت عمارت 2008ء میں ہی تعمیر کی گئی۔یہ فضل عمر پر منٹنگ پریس کی عمارت ہے فضل عمر پریس میں بھی طباعت کے لئے جدید ترین مشینیں نصب کی گئی ہیں جسکی وجہ سے فضل عمر پریس کا طباعت کا معیار انتہائی اعلیٰ وعمدہ ہے۔68