قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 67 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 67

عمارت کو بھی باہر سے دیکھا جاسکتا ہے۔خلافت خامسہ کے عہد مبارک میں تعمیر ہونے والی عمارتیں 1 - مسجد اقصیٰ مسجد اقصیٰ قادیان کی توسیع اور تعمیری مرمت جس کا ذکر مسجد اقصیٰ کے ضمن میں تحریر کیا گیا ہے۔الحمد للہ اب اسکا رقبہ 5800 فٹ ہو گیا اور پانچ ہزار سے زائد افراد با جماعت نماز ادا کر سکتے ہیں۔2۔سرائے وسیم بفضلہ تعالیٰ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق قادیان میں آنے والے مہمانوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ان میں بعض معتز زین کی بہتر مہمان نوازی کے پیش نظر جدید تقاضوں کے مطابق مؤرخہ 21 /نومبر 2007ءکوایک عمارت کی تعمیر شروع ہوئی جو اپریل 2009ء میں پایہ تکمیل کو پہنچی۔اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسکا نام ” سرائے وسیم “ رکھا۔یہ عمارت 35 کمروں مع غسل خانوں و بیت الخلاء پر مشتمل ہے۔پہلی منزل میں زائرین و مہمانان کرام کے استقبال کے لئے خوبصورت ہال ہے۔67