قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 66 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 66

خلافت۔نور ہسپتال کی قدیمی اور جدید عمارت۔گیسٹ ہاؤسز دار الانوار (ان میں آجکل تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری اسکول ہے)۔سرائے طاہر جس میں آجکل جامعہ احمدیہ ہے۔مسجد انوار (یعنی مسجد دارالانوار کی جدید عمارت ) تعلیم الاسلام کالج ( صدر انجمن احمد یہ قادیان کی ملکیت ہے لیکن آجکل اس میں سکھ نیشنل کالج ہے )۔بورڈ نگ تحریک جدید (صدر انجمن احمد یہ قادیان کی ملکیت سے لیکن آجکل اس میں خالصہ ہائی اسکول ہے )۔کوٹھی دار السلام محلہ دار العلوم میں حضرت نواب محمد علی خان صاحب (نواب مالیر کوٹلہ ) اور حضرت نواب مہار کہ بیگم صاحبہ کی کوٹھی "دار السلام کے نام سے موسوم ہے۔اس کے ایک کمرہ میں حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے اور یہیں آپ کی وفات ہوئی تھی۔اسی کوٹھی سے سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے 31 اگست 1947 ء کو سوا ایک بجے قادیان سے لاہور کا سفر اختیار کیا تھا۔اس کوٹھی کا تاریخی حصہ بھی زائرین دیکھ سکتے ہیں۔اب وہاں نئے مکانات اور مسجد تعمیر ہو چکی ہے۔بيت الظفر قادیان کے محلہ دارالانوار کے شروع میں ہی حضرت چودھری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کی کوٹھی بیت الظفر ہے۔آجکل اس میں پنجاب بجلی بورڈ کا دفتر ہے۔اس تاریخی 66