پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 51 of 60

پیاری مخلوق — Page 51

۵۱ انسانوں میں نیکی کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔وہ اس پر ایمان لائیں۔اور ہر نیک بات مانتے چلے جائیں۔تاکہ اخلاق اور کردار میں ترقی کریں۔چنانچہ نبی کے پاک نمونے سے اس کے گرد نیک انسان جمع ہونے لگتے ہیں۔وہ ہر قسم کی مخالفت اور مشکلات کے باوجود اس سے چھٹے رہتے ہیں۔کیونکہ ان کو عبادت کرنے ہیں۔لوگوں کی بھلائی کرنے میں مزہ آتا ہے۔ان لوگوں کی تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے۔نبی کی خوبی جس کی وجہ سے انسانوں میں پاک تبدیلی واقع ہوئی قوت قدسیہ کہلاتی ہے۔ان پاک انسانوں میں بھی انبیا کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی محبت ، اس کے پیار۔اس کی شفقت کے واقعات ان کی زندگیوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔پھر وہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا خدا ہمارے دلوں میں چھپے ہوئے جذبات اور خواہشات سے واقف ہے۔کیونکہ علیم ہے (جاننے والا ) وہ ہمار سے حالات کو دیکھ رہا ہے کیونکہ بغیر ہے۔ر دیکھنے وال) وہ ہماری پکار سُنتا ہے۔کیونکہ سمیع ہے (سُننے وال) اور کبھی کبھی وہ زیادہ قریب آجانے والوں کو جواب بھی دنیا ہے۔کیونکہ کلیم ہے (کلام کرنے والا بولنے والا ) - ان تمام باتوں سے ان کا ایمان مضبوط ہو جاتا ہے۔پھر وہ اسی ایمان کے سہار سے آگے بڑھتے ہیں۔ان میں خُدا سے ملنے اس کو حاصل کرنے کی تڑپ پیدا ہوتی ہے۔پھر پیارا خُدا بھی ان کی طرف توجہ کرتا ہے اور وہ لمحہ لمحہ اس کے قریب اور قریب ہوتے جاتے ہیں۔جس کا ثبوت سچی خوا ہیں کشف اور الہامات ہیں۔