آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 39 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 39

والا شخص ہے۔کیونکہ یسعیاہ اور مسیح کے درمیان کوئی ایسا با عظمت انسان نہیں گذرا جس کے ساتھ بنو اسرائیل نے ٹکر کھائی ہو۔صرف حضرت مسیح ہی ایسے تھے جن سے بنو اسرائیل نے ٹکر کھائی۔مگر کیا مسیح سے ٹکر کھا کر بنو اسرائیل پکڑے گئے تھے یا ان کے شاگردوں کے لئے شریعت پر مہر کر دی گئی؟ مسیح تو صاف کہتا ہے کہ :- یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا۔میں منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں۔کیونکہ میں تم سے سچ کہتا 66 ہوں کہ جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا ہرگز نہ مٹے گا جب تک سب کچھ پورا نہ ہو۔(متی باب ۵ آیت ۱۸،۱۷) بلکہ مسیح اپنے بعد کے زمانے کے لئے بھی کہتا ہے کہ :۔کیا براتی جب تک کہ دولہا ان کے ساتھ ہے روزہ رکھ سکتے ہیں۔وے جب تک کہ دولہا ان کے ساتھ ہے روزہ نہیں رکھ سکتے۔لیکن وے دن آدیں گے جب دولہا ان سے جدا کیا جائے گا ، تب انہی دنوں میں وے روزہ رکھیں گے۔“ (مرقس باب ۲ آیت ۲۰،۱۹) ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کے فیصلہ کے مطابق حضرت مسیح علیہ السلام کے بعد بھی آپ کے حواریوں پر موسوی تعلیم پر عمل کرنالازم ہوگا۔اگر یہ نہ ہوتا تو مسیح یہ کہتا کہ میں نے تو ہمیشہ کے لئے روزے منسوخ کر دئے ہیں مگر وہ خود روزے رکھتا ہے اور اپنے حواریوں کے متعلق خبر دیتا ہے کہ گو آج کل ان میں کمزوری پائی جاتی ہے۔لیکن آئندہ زمانہ میں وہ روزے رکھنے لگ جائیں گے۔پس شریعت پر مہر کرنے کے یہ معنے نہیں کہ شریعت کو بالکل اڑادیا گیا۔بلکہ اس 39