آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 40
پیشگوئی کے یہی معنے ہیں کہ اس مقدس کے زمانہ میں موسوی شریعت منسوخ کر دی جائے گی اور ایک نئی شریعت قائم کر دی جائے گی اگر یہ نہ ہوتا تو یہ کیوں کہا جاتا کہ یعقوب کے گھرانے سے خدا اپنا منہ پھیر لے گا۔کیا مسیح یعقوب کے گھرانے سے نہیں تھا؟ اگر مسیح یعقوب کے گھرانے میں سے نہیں تھا تو وہ داؤد کی نسل میں سے نہیں تھا اور اگر وہ داؤد کی نسل میں سے نہیں تھا تو پھر مسیح کے متعلق جو پیشگوئیاں ہیں ان کا بھی وہ مستحق نہیں تھا۔(د) یسعیاہ باب ۹ میں لکھا ہے :۔”ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اس کے کاندھے پر ہوگی اور وہ اس نام سے کہلاتا ہے۔عجیب ہمشیر،خدائے قادر ، ابدیت کا باپ، سلامتی کا شہزادہ، اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج سے لے کر ابد تک بندوبست کرے گا۔اور عدالت اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔رب 66 (آیت ۷،۶) الافواج کی غیوری یہ کرے گی۔“ اس پیشگوئی میں ایک موعود کی خبر دی گئی ہے جو بادشاہ ہوگا اور جس کے پانچ نام ہوں گے۔(۱) عجیب (۲) مشیر (۳) خدائے قادر (۴) ابدیت کا باپ (۵) سلامتی کا شہزادہ۔اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔اور وہ داؤد کے تخت پر ہمیشہ کے لئے بیٹھے گا اور عدالت اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔اناجیل کے حاشیہ نویسوں نے اس باب کے شروع میں لکھا ہے کہ اس میں مسیح کی پیدائش کی خبر ہے۔لیکن ان علامتوں میں سے جو اس پیشگوئی میں بیان کی گئی ہیں کوئی ایک بھی تو حضرت مسیح پر صادق نہیں آتی۔وہ کب بادشاہ ہوئے۔کب ان کو عجیب ،مشیر ، خدائے قادر ، ابدیت کا باپ اور 40