آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 38 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 38

وو رب الافواج جو کہے تم اس کی تقدیس کرو اور اس سے ڈرتے رہو اور اس کی ہی دہشت رکھو۔وہ تمہارے لئے ایک مقدس ہوگا۔پر اسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لئے ٹکر کا پتھر اور ٹھوکر کھانے کی چٹان اور یروشلم کے باشندوں کے لئے پھندا اور دام ہووے گا۔بہت لوگ ان سے ٹھو کر کھائیں گے اور گریں گے اور ٹوٹ جائیں گے اور دام میں پھنسیں گے اور پکڑے جائیں گے شہادت نامہ بند کر لو اور میرے شاگردوں کے لئے شریعت پر مہر کرو۔میں بھی خداوند کی راہ دیکھوں گا جواب یعقوب کے گھرانے سے اپنا منہ چھپاتا ہے میں اس کا انتظار کروں گا۔“ (آیت ۱۳ تا ۱۷) اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا ایک مقدس ظاہر ہوگا۔لیکن وہ بنی اسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لئے ٹھوکر کا موجب ہوگا اور یروشلم کے باشندوں کے لئے پھندا اور دام بنے گا۔اگر وہ اس کا مقابلہ کریں گے تو وہ شکست کھا ئیں گے اور پکڑے جائیں گے۔اس کے زمانے میں یہودی شریعت ختم کر دی جائے گی اور یعقوب کے گھرانے سے خدا تعالیٰ منہ پھیر لے گا۔انجیل نویں اس پیشگوئی کے متعلق خاموش ہیں اور شاید وہ اسرائیل کے دونوں گھرانوں سے وہ دو گھرانے مراد لیتے ہیں جن میں سے ایک نے سلیمان کے بیٹے کا ساتھ دیا تھا اور دوسرے نے ان سے بغاوت کر کے الگ حکومت قائم کر لی تھی۔لیکن یہ درست نہیں ہوسکتا۔اس پیشگوئی میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ خدا کا ایک مقدس کھڑا ہوگا اور اس کے زمانہ میں باتیں ہوں گی۔یا تو اس مقدس سے مراد مسیح ہے اور یا پھر مسیح کے بعد کوئی اور آنے 38