مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 890 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 890

890 "جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عالم الغیب ہونے کا معتقد ہے سادات حنفیہ کے نزدیک قطعاً مشرک و کافر ہے شامی نے ردالمختار کی کتاب الارتداد میں صاف طور پر ایسے عقیدہ رکھنے والے کی تکفیر کی ہے۔اور جو یہ کہتے ہیں کہ علم غیب تجمیع اشیاء آنحضرت کو ذاتی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا عطا کیا ہوا ہے۔سومحض باطل اور خرافات میں سے ہے۔“ اس فتویٰ پر بہت سے علماء دیو بند کی مہریں ہیں جن میں مولوی محمود الحسن دیو بندی بھی ہیں۔ج۔لیکن سید انورشاہ صاحب دیوبندی کا فتوی بایں الفاظ درج ہے:۔بڑا تعجب ہے جو زمرہ علماء میں ہو کر ایسے شخص کی تکفیر میں تردد کرے۔اور قطعاً اس کو کافر نہ کہے۔بھلا کوئی عالم کہ سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کی بتلائی سے بھی بعض چیزوں کی خبر نہ ہو، ہرگز نہیں۔بڑا افتور تو وہ شخص بر پا کر رہا ہے جو ہر جگہ یہ کہتا پھرتا ہے کہ آپ کو جمیع اشیاء کا علم دیدیا گیا ہے حالانکہ یہ صریح شرک ہے اور تمام فقہاء متفق اللفظ ایسے شخص کی تکفیر کرتے ہیں۔یہ شخص کس دلیل سے حجت پکڑتا ہے۔حالانکہ یہ تمام احادیث کے مخالف ہے۔“ اكفار الملحدين في ضروريات الدين) د سوال :۔جو شخص رسول اللہ صلعم کو غیب دان جانے اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟ الجواب: - از بنده رشید احمد گنگوہی : "جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب جو خاصہ حق تعالیٰ ہے ثابت کرتا ہے اس کے پیچھے نماز درست نہیں ہے۔لانَّهُ كَفَرَ ( در المختار ) (فتاوی رشید یہ حصہ سوم صفحہ ۱۱۳، نیا ایڈیشن جنوری ۱۹۷۱ ء سعید کمپنی صفحه ۴ ۶ صفحه ۶۵) نوٹ:۔مندرجہ بالا تمام فتاوی درباره جماعت حنفیہ بریلویہ مولوی حسین علی آف واں بھچراں کی تصنیف بُلُغَةُ الْحَيْرَان کے آخر میں بطور تتمہ صفحہ اتام تک یکجائی شائع شدہ موجود ہیں۔ھ۔مولوی مرتضی حسن ناظم تعلیم دیو بند کا فتوی بریلویوں کے خلاف ان کے ان عقائد باطلہ پر مطلع ہو کر بھی انہیں کافر و مرتد ملعون جہنمی نہ کہنے والا بھی ویسا ہی مرتد کافر ہے پھر اس کو جو ایسا نہ سمجھے وہ بھی ایسا ہی ہے۔“ ( اخبار وکیل امرتسر ۴ اکتوبر ۱۹۲۷ء) و۔کوکب الیمانی علی اولاد الزوانی۔۔۔۔ان کتابوں میں ثابت کیا گیا ہے کہ ایسے عقائد والے کا فر ہیں۔ان کا نکاح کوئی نہیں سب زانی ہیں۔“ (بلغۃ الحیران آخر میں تقہ صفحہ ے صفحہ ۸)