مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 763
763 پھر ایک اور حدیث میں ہے: تَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَ سَبْعِينَ مِلَّةٌ كُلُّهُمْ فِي النَّارِ إِلَّا مِلَّةَ وَاحِدَةً قَالُوا مَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي۔(مشكوة كتاب الايمان باب الاعتصام بالكتاب و السنة) کہ میری امت کے تہتر فرقے ہوں گے۔وہ سب ناری ہوں گے۔سوائے ایک فرقہ کے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ ! جنتی فرقہ کون ہے؟ تو حضور نے فرمایا۔وہ فرقہ وہ ہوگا جو میرے اور میرے اصحاب کے نقش قدم پر چلنے والا ہوگا۔قرآن مجید اور احادیث کے مندرجہ بالا حوالجات سے قطعی طور پر یہ ثابت ہے کہ قیامت تک ہر وقت اور ہر زمانہ میں بچے اور خالص مسلمانوں کی کوئی نہ کوئی جماعت ضرور مسلمانوں میں موجود رہے گی۔اس وقت یہ بحث نہیں کہ زمانہ زیر بحث میں وہ جماعت کونسی تھی ؟ بہر حال یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ حضرت مرزا صاحب کے زمانہ میں کوئی نہ کوئی جماعت موجود ضرور تھی۔اب سوال یہ ہے کہ اگر حضرت مرزا صاحب کے زمانہ میں حکومت انگریزی کے خلاف جہاد بالسیف فرض تھا اور شریعت اسلامی کے رو سے ایسے جہاد کی شرائط تحق تھیں۔تو پھر اس جنتی فرقہ اور اس حق پر قائم ہونے والی جماعت نے کیوں انگریزوں کے خلاف جہاد نہ کیا اور تمام امت محمدیہ کا اس ضلالت پر کیونکر اجماع ہو گیا ؟ جیسا کہ مولوی ظفر علی آف ”زمیندار“ لکھتے ہیں :۔”جہاد یہی نہیں کہ انسان تلوار اٹھا کر میدانِ جنگ میں نکل کھڑا ہو۔بلکہ یہ بھی ہے کہ تقریر سے تحریر سے۔سفر حضر ہر طرح سے جد و جہد کرے۔ہندوستانیوں کا اصول جہاد بے تشد د جد و جہد ہے اس پر تمام ہندوستانیوں کا اتفاق ہے۔“ ( اخبار زمیندار۱۴ جون ۱۹۳۶ء) پس حضرت مرزا صاحب کے زمانہ میں مسلمانوں کے کسی ایک فرقہ کا بھی انگریزوں کے ساتھ جہاد بالسیف نہ کرنا اس بات کی ناقابل تردید دلیل ہے کہ اس زمانہ میں فی الواقعہ جہاد بالسیف فرض نہ تھا۔کیونکہ یہ سب فرقوں کو مسلم ہے کہ جس وقت جہاد بالسیف فرض ہو جائے اس وقت جہاد سے (سوائے بیمار، بوڑھے اور معذور کے ) تخلف کرنے والا گمراہ اور جہنمی ہوتا ہے اور کبھی ناجی نہیں ہوسکتا۔پس یا تو تمام اسلامی فرقوں کو جن میں اہلحدیث، اہلسنت اور شیعہ سب شامل ہیں خارج از اسلام قرار دیں۔کیونکہ انہوں نے فریضہ جہاد سے اس وقت تخلف کیا جبکہ از روئے قرآن مجید ان پر جہاد بالسیف فرض تھا اور یا یہ تسلیم کریں کہ حضرت مرزا صاحب کا فتوی دربارہ ممانعت جہاد درست تھا اور میں سمجھتا