مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 747 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 747

747 ۳۔واضح ہو کہ اہل اسلام کے ہاں کتب احادیث اور فقہ میں جہاد کی صورت یوں لکھی ہے کہ پہلے کفار کو موعظہ حسنہ سنا کر اسلام کی طرف دعوت کی جائے۔اگر مان گئے تو بہتر نہیں تو کفار عرب سے باعث شدت کفر اور بت پرستی ان کے ایمان یا قتل کے سوا کچھ نہ مانا جائے۔“ صیانۃ الانسان مطبوعہ مطبع مصطفائی لا ہو ۱۸۷۳ء صفحه ۲۳۲ مصنفہ ولی اللہ صاحب لاہوری) ۴۔سابق علماء تو الگ رہے اب تک مولوی ابو الاعلی مودودی صاحب اس بیسویں صدی کے نصف آخر میں بھی یہی عقیدہ رکھتے اور اسی کی اشاعت کر رہے ہیں۔ملاحظہ ہو:۔و یہی تھی پالیسی جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے بعد خلفائے راشدین نے عمل کیا۔عرب جہاں مسلم پارٹی پیدا ہوئی سب سے پہلے اسلامی حکومت کے زیر نگیں کیا گیا۔اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اطراف کے ممالک کو اپنے اصول اور مسلک کی طرف دعوت دی مگر اس کا انتظار نہ کیا کہ یہ دعوت قبول کی جاتی ہے یا نہیں بلکہ قوت حاصل کرتے ہی رومی سلطنت سے تصادم شروع کر دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ پارٹی کے لیڈر ہوئے تو انہوں نے روم اور ایران دونوں کی غیر اسلامی حکومتوں پر حملہ کیا اور پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس حملہ کو کامیابی کے آخری مراحل تک پہنچایا۔(رسالہ جہاد فی سبیل اللہ مصنفہ مولوی ابوالاعلی مودودی صفحه ۲۸، صفحه ۲۹) ان اقتباسات کو پڑھ کر ہر درد دل رکھنے والے سعید الفطرت مسلمان کا سرندامت کے ساتھ جھک جاتا ہے۔جب وہ یہ دیکھتا ہے کہ جبر و اکراہ کا یہ نظریہ اس مقدس ترین وجود کی طرف منسوب کیا جارہا ہے جو تمام نسلِ انسانی کے لئے پیام امن و سلامتی لے کر آیا۔جس نے اپنی مقدس حیات کا ایک ایک لمحہ ظلم و تشدد اور جبر و اکراہ کو دنیا سے مٹانے کے لئے وقف کر دیا جس رحمۃ للعالمین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نسل انسانی کو لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ کا امن بخش اور حیات آفرین پیغام سنایا اور جو خود عمر بھر اپنے دشمنوں کے ظلم وستم اور جبر و تشدد کا نشانہ بنارہا مگر خود کسی انسان بلکہ حیوان پر بھی ظلم نہیں کیا۔عیسائی، ہندو اور دیگر دشمنان اسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیرت انگیز معجزانہ کامیابی و کامرانی کو داغدار کرنے کے لئے یہ الزام لگاتے چلے آئے ہیں کہ اسلام اپنی صداقت اور حقانیت کے اثر سے نہیں بلکہ تلوار کے زور سے پھیلا ہے، لیکن ایک غیر جانبدار اور صحیح الدماغ محقق دشمنان اسلام اور مقدس بانی کو بد نام کرنے کی نیت سے ایسا کہتا ہے۔لیکن جب مسلمانوں کے اپنے علماء خود ہی یہ اعلان کرنے لگیں کہ اسلام کی