مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 729 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 729

729 اپنے قومی مذہب کو ترک کر کے یہاں چلے آئے ہیں اور آپ کا مذہب بھی اختیار نہیں کیا ہے ایک ایسے نئے مذہب کے پیرو ہوئے ہیں جس کو نہ ہم جانتے ہیں نہ آپ جانتے ہیں۔آپ ان کو ہمارے ساتھ روانہ کر دیں۔نجاشی کے افسرانِ سلطنت اور علماء مذہب نے بھی ان دونوں کے قول کی تائید کی نجاشی بادشاہ جیش نے کہا میں ان سے ان دونوں شخصوں کے قول کی نسبت دریافت کرتا ہوں کہ وہ کیا کہتے۔۔۔۔۔۔ہیں؟ اگر واقعی یہی بات ہے تو جو یہ دونوں کہتے ہیں تو میں ان کو ان کے حوالے کر دوں گا اور ان کی قوم کے پاس بھیج دوں گا۔اور اگر کوئی اور بات ہے تو نہ بھیجوں گا۔حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ پھر نجاشی نے اصحاب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کو بلوایا جب یہ لوگ (صحابہ) پہنچے۔نجاشی نے ان سے کہا وہ کونسا دین ہے جو تم نے اختیار کیا ہے اور اپنی قوم کا مذہب چھوڑ دیا ہے اور کسی اور مذہب میں بھی داخل نہیں ہوئے۔ام سلمہؓ فرماتی ہیں صحابہ میں سے حضرت جعفر بن ابی طالب نے گفتگو کی اور عرض کیا کہ اے بادشاہ ! ہم لوگ اہلِ جاہلیت تھے۔بتوں کی پرستش ہمارا مذہب تھا۔مردار خواری ہم کرتے تھے۔فواحش اور گناہ کا ارتکاب ہمارا وطیرہ تھا۔قطع رحم اور پڑوس کی حق تلفی اور ظلم وستم کو ہم نے جائز رکھا تھا۔جوز بر دست ہوتا وہ کمزور کو کھا جاتا تھا۔پس ہم ایسی ہی ذلیل حالت میں تھے جو اللہ نے ہم پر کرم کیا اور اپنا رسول ہم میں ارسال فرمایا ہماری قوم نے اس دین حق کے اختیار کرنے پر ہم کو تکلیفیں دیں اور ہم کوستا یا تا کہ ہم اس دین کو ترک کر دیں اور بتوں کی پرستش اختیار کریں اور جس طرح افعال خبیثہ کو وہ حلال سمجھتے ہیں ہم بھی حلال سمجھیں۔پس جب ان کا ظلم حد سے زیادہ ہوا اور انہوں نے ہمارا وہاں رہنا دشوار کر دیا ہم وہاں سے نکل کھڑے ہوئے۔اور آپ کے ملک کو ہم نے پسند کیا اور آپ کے پڑوس کی ہم نے رغبت کی اور اے بادشاہ ہم کو امید ہوئی کہ یہاں ہم ظلم سے محفوظ رہیں گے۔نجاشی نے جعفر سے پوچھا کہ جو کچھ تمہارے نبی پر نازل ہوتا ہے اس میں سے کچھ تمہارے پاس ہے؟ یعنی تم کو یاد ہے؟ جعفر نے کہا ہاں یاد ہے۔نجاشی نے کہا پڑھو۔پس جعفر نے سورۃ مریم شروع کی۔“ (سیرۃ ابن ہشام مترجم اردو صفحہ ۱۱۱ و صفحه ۱۱۲ جلد۲) حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے نجاشی کے دربار میں سورۃ مریم بھی صرف آیت ذلك عِيسَى ابْنُ مريمَ (مریم: ۳۵) تک پڑھی تھی ( دیکھو تفسیر مدارک التنزیل مصنفه امام نسفی جلد اصفحه ۲۳۱ مطبع السَّعادة مصر زیر آیت ذلِك بِإِن مِنْهُمْ قِسِنِينَ وَرُهْبَانًا الى المائدة : ۸۳)