مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 713 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 713

713 اس میں ایسے بھی بہت سے جانور تھے جن کی خلقت غیر معمولی خلقت تھی۔ان میں ایک بکرا تھا جو بقدر ایک پیالہ کے دودھ دیتا تھا۔(مقالات شیلی صفحه ۱۹۰ نیز ترک جهانگیری صفحه ۷۲ ) نوٹ:۔جماعت احمد یہ آنبہ ضلع شیخو پورہ نے خاص طور پر ایک دودھ دینے والا بکرا خریدا تھا اور مولوی صاحبان کے لئے ”الفضل میں اشتہار دیا گیا تھا کہ وہ اس بکرے کو دیکھ کر تسلی کر لیں۔۲۸ نومبر ۱۹۳۴ء تک وہ بکرا جماعت کے پاس موجود رہا۔(خادم) ج۔امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ۳۰۰ ھ میں ایک خچر نے بچہ جنا۔“ تاریخ الخلفاء مترجم اردو صفحه ۳۸ مطبع جنید برقی پریس دہلی ) نوٹ:۔یا درکھنا چاہیے کہ ہم وفات مسیح کے اس لئے قائل نہیں کہ گویا ہمارے نزدیک خدا کسی کو زندہ رکھنے پر قادر نہیں بلکہ اس لیے کہ خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ عیسی فوت ہو چکے ہیں اور یہ کہ کوئی انسان آسمان پر نہیں جا سکتا۔چونکہ خدا تعالی جھوٹ نہیں بول سکتا اور نہ وعدہ خلافی کرسکتا ہے اس لئے عیسی بھی زندہ نہیں رہ سکتے نیز اگر اِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرة: ۲۱) کا وہ مفہوم ،، درست ہو جو تم لوگ لیتے ہو تو ذرا یہ تو بتا دو کہ کیا خدا اگر چاہے تو اپنے جیسا ایک خدا بنا سکتا ہے؟ یا درکھنا کہ خدا غیر مخلوق اور قدیم ہے اور جو پیدا ہو گا وہ بہر حال مخلوق ہوگا۔۴۱۔عورت مرد ہوگئی سرمه چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۹۹ میں حضرت مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ ایک مرد نے اپنے بچہ کو اپنا دودھ پلایا۔الجواب : ا بیج الکرامہ میں لکھا ہے:۔وَفِی ۷۷۶ أَحْضَرَ وَالِي لَا شُمُونِينَ إِلَى الْأَمِيرِ مِنْجَكَ بِنا عُمْرُهَا خَمْسُ عَشْرَ سَنَةٍ فَذَكَرَ أَنَّهَا لَمْ تَزِلُ بِئْنَا إِلَى هَذِهِ الْغَايَةِ فَاسْتَدَّ الْفَرْجُ وَظَهَرَ لَهَا ذَكَرٌ وَأَنْثَيَانِ وَاحْتَمَلَتْ فَشَاهَدُوُهَا وَسَمُّوهَا مُحَمَّدًا وَلِهَذِهِ القَضِيَّةِ نَظِيْرٌ ذَكَرَهَا ابْنُ كَثِيرٍ فِى تَارِيخِهِ وَقَالَ الْحَافِظُ ابْنُ حَجَرٍ وَقَعَ فِي عَصْرِنَا نَظِيرُ ذلِكَ فِی ۵۸۴۲ ( حج الکرامه صفحه ۲۹۳ سطرا از نواب صدیق حسن خان صاحب مطبع شاہجہانی بھوپال ) کہ ۷۷۶ھ میں والٹی اشمونین نے امیر منجک کے سامنے ایک لڑکی پیش کی۔جس کی عمر پندرہ سال کی تھی اور اس نے ذکر کیا کہ اب تک تو لڑکی رہی مگر بعد میں اس کی شرمگاہ مفقود ہوگئی اور اعضاء مردمی ظاہر ہو