مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 712 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 712

712 معلوم نہیں کہ وہ شیر میں ہی تھا ؟ ( گلدسته کرامات صفحه ۲۱۵ از سید عبدالقادر جیلانی) ۳۔لواور سنو! بحار الانوار جلد ۱۰ میں علامہ مجلسی علیہ الرحمۃ مصباح الانوار سے اور امالی شیخ صادق سے روایت کرتے ہیں جس کے ترجمہ پر اکتفا کی جاتی ہے۔مفضل ابن عمر بیان کرتے ہیں میں نے حضرت صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ جناب سیدہ (حضرت فاطمہ۔خادم ) کی ولادت کس طرح ہوئی۔آپ نے فرمایا کی جب خدیجہ سے جناب رسول اللہ نے شادی کی تو مکہ کی عورتوں نے انھیں چھوڑ دیا۔نہ وہ ان کے پاس آتی تھیں نہ ان کو سلام کرتی تھیں اور نہ کسی اور عورت کو ان کے پاس آنے دیتی تھیں۔اس بات سے جناب خدیجہ کو بہت دہشت ہوئی اور ادھر جناب رسول اللہ کی طرف سے بھی خوف دامن گیر تھا۔اس حالت میں جناب سیدہ کا حمل قرار پایا۔جناب سیدہ خدیجہ سے باتیں کیا کرتی تھیں اور انھیں تسلی و دلاسا دیتی رہتی تھیں۔اور صبر کی تلقین فرماتی تھیں۔خدیجہ نے رسول اللہ سے یہ بات چھپارکھی تھی۔ایک روز رسول اللہ تشریف لائے تو آپ نے سنا کہ خدیجہ جناب فاطمہ سے باتیں کر رہی ہیں پوچھا! یہ کس سے باتیں کرتی ہیں خدیجہ نے عرض کیا کہ یہ بچہ جو میرے شکم میں ہے مجھ سے باتیں کرتا ہے اور میری وحشت کو دور کرتا ہے آپ نے فرمایا " اے خدیجہ۔جبرئیل نے مجھے بشارت دی ہے کہ یہ بچہ لڑکی ہے۔“ (سیرة الفاطمه اعنی سوانح عمری حضرت سید صلواۃ اللہ علیہ تصنیف سید حکیم ذاکرحسین صاحب مترجم نهج البلاغه مطبوع ۱۹۲۱ء صفحه ۳۰،۲۹) ۴۰۔بکرے کا دودھ سرمہ چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۹۹ میں مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ مظفر گڑھ میں ایک بکرے نے اڑھائی سیر دودھ دیا۔جواب:۔الف۔امام ابن جوزی فرماتے ہیں : - فَبُعِثَ بِهِ إِلَى الْخَلِيْفَةِ الْمُقْتَدِرِ وَ أُهْدِي مَعَهُ تَيْسًا لَهُ ضَرْعٌ يُحْلَبُ لَبَنًا حَكَاهُ الصَّوَلِيُّ وَابْنُ كَثِيرٍ (حجج الكرامه صفحه ۲۵۹ از نواب صدیق حسن خان صاحب مطبع شاہجہانی بھوپال) کہ ایک لمبے قد کا آدمی خلیفہ مقتدر کے پاس بھیجا گیا اور اس کے ساتھ ہی ایک بکرا بھی ہدیہ بھیجا گیا اس بکرے کے تھن تھے اور وہ دودھ دیتا تھا، اس واقعہ کو صولی اور حافظ ابن کثیر نے بیان کیا ہے۔ب۔مولوی شبلی نعمانی لکھتے ہیں :۔” جہانگیر کا جانور خانہ حقیقت میں ایک عجائب خانہ تھا۔