مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 649
649 قصر کی گئی ہے۔اس پر اس صحابی نے جواب دیا کہ حضور" بھول گئے ہیں۔“ دوسری روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی صحابہ سے پوچھا کہ کیا ذوالیدین ٹھیک کہتا ہے؟ تو سب نے جواب دیا کہ ہاں ! وہ ٹھیک کہتا ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ روکھڑے ہوئے اور دورکعتیں جو آپ نے چھوڑ دی تھیں پڑھیں اور بعد میں سجدہ سہو بھی کیا۔( نیز دیکھو صحیح مسلم کتاب الصلوة باب السهو في الصلوة و السجود له ) اب کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قول لَمُ اَنسَ وَ لَمْ تُقْصَرُ“ کوکوئی جھوٹ قرار دے سکتا ہے۔ہرگز نہیں۔۳ صحیح ترمذی کتاب المناقب میں ہے۔عَنْ أُبَـيِّ ابْنِ كَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَعَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ فَقَرَءَ عَلَيْهِ لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا۔(البيّنة : ٢) وَقَرَءَ فِيْهَا إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْحَنِيفِيَّةُ الْمُسْلِمَةُ وَلَا الْيَهُودِيَّةُ وَلَا النَّصْرَانِيَّةُ وَلَا الْمَجُوسِيَّةُ مَنْ يَّعْمَلُ خَيْرًا فَلَنْ يُكْفَرَهُ وَقَرَأَ عَلَيْهِ لَوْ أَنَّ لِابْنِ ادَمَ وَادِيًا مِّنْ مَّالٍ لَّابْتَغَى إِلَيْهِ ثَانِيَا وَلَوْ كَانَ لَهُ ثَانِيَا لَّابْتَغَى إِلَيْهِ ثَالِثًا وَلَا يَمْلُا جَوْفَ ابْنَ آدَمَ إِلَّا التَّرَابُ وَيَتُوبُ الله عَلى مَنْ تَابَ إِلَى اللهِ۔هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ۔(ترمذی ابواب مناقب في فضل ابی ابن کعب ) کہ حضرت ابی کعب فرماتے ہیں کہ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تجھ کو قرآن پڑھ کر سناؤں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا “ والی سورۃ پڑھی اور اس میں یہ بھی پڑھا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں دین صرف خالص اسلام ہے۔نہ یہودیت نہ نصرانیت اور نہ مجوسیت۔پس جو اچھا کام کرے اس کو نقصان نہیں پہنچے گا۔اور اگر بنی آدم (انسان ) کے لئے ایک وادی مال و دولت سے بھری ہوتی تو ضرور وہ ایک دوسری وادی چاہتا اور اگر اس کو دوسری وادی بھی مل جاتی تو وہ تیسری کی تلاش کرتا اور انسان کے پیٹ کو سوائے مٹی کے اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی اور خدا تعالیٰ تو بہ کرنے والوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور یہ حدیث صحیح ہے۔اب اس حدیث سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللهِ الْحَنِيْفِيَّةُ الْمُسْلِمَةُ الخ کو قرآن مجید لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا والی سورۃ کی آیات قرار دیا ہے ذرا کوئی مولوی صاحب لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا والی سورۃ میں تو کجا سارے قرآن میں سے کسی جگہ سے نکال کر دکھا ئیں۔