مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 513 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 513

513 ترجمہ:۔حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ نے نیند اور بیداری کی درمیانی حالت میں دیکھا کہ حضرت غوث الاعظم سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اپنے ہاتھ میں سُرخ تاج اور سبز عمامہ پکڑے ہوئے تشریف لائے۔پس داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کمال ادب سے حضرت غوث الاعظم کے سامنے کھڑے ہو گئے۔حضرت غوث الاعظم نے داتا صاحب کو اپنے پاس بلایا۔تو داتا صاحب حضرت غوث الاعظم کے قریب گئے۔پس حضرت غوث الاعظم نے وہ سُرخ تاج حضرت داتا گنج بخش کے سر پر رکھ دیا اور اس کے اوپر سبز عمامہ اپنے دست مبارک سے لپیٹ دیا۔اور فرمایا اے میرے بیٹے احمد ! تو اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے ہے۔یہ کہہ کر حضرت غوث الاعظم غائب ہو گئے۔پس داتا گنج بخش صاحب بیدار ہو گئے۔تو تاج اور عمامہ اپنے سر پر پایا اوراللہ کا شکر ادا کیا۔غیر احمدی معترض جو کشف میں سرخ چھینٹوں پر اعتراض کیا کرتا ہے کہ وہ کاغذ کس کا رخانے کا بنا ہوا تھا۔سیاہی اور قلم کہاں کے بنے ہوئے تھے ؟ وہ ذرا یہ بھی بتا دے کہ وہ عمامہ کس کارخانے کے بنے ہوئے کپڑے کا تھا اور تاج کی ساخت کیا تھی؟ ۹۔حضرت محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: اولیاء کی وحی کے طریقے مختلف ہیں۔کبھی وہ خیال میں پاتے ہیں اور کبھی وہ حس میں دیکھتے ہیں اور کبھی اپنے دل میں پاتے ہیں اور کبھی لکھی ہوئی عبارت پاتے ہیں اور یہ اکسر اولیا کو واقع ہوتا ہے۔اور ابو عبداللہ قضیب البان اور تقی ابن مخلد شاگرد امام احمد رضی اللہ عنہ کو کتابت کے ذریعہ سے ملگ الالہام کی زبان سے وحی آتی تھی اور جب وہ خواب سے بیدار ہوتے تھے تو ایک کاغذ پر کچھ لکھا ہوا پاتے تھے۔۔۔میں نے خود اس کتابت کو دیکھا ہے۔وہ ایک فقیر پر مطاف میں اسی صفت پر اترا تھا۔اس میں دوزخ سے اس کی نجات لکھی ہوئی تھی۔جب عام لوگوں نے اسے دیکھا تو سکھوں نے یقین کیا کہ وہ مخلوق کی کتابت نہیں ہے۔یہی واقعہ ایک عورت فقیرہ پر ہوا جو میرے شاگردوں میں سے تھی۔اس نے خواب میں دیکھا کہ حق تعالیٰ نے اس کو ایک ورق دیا۔جب وہ بیدار ہوئی تو اس کا ہاتھ بند ہو گیا اور اسے کوئی کھول نہ سکا۔مجھے الہام ہوا کہ میں اس کو یہ کہوں کہ جب تیرا ہاتھ کھلے تو فوراً اس کو نگل جائے۔پھر اس نے یہ نیت کر کے ہاتھ کو منہ کہ پاس لے گئی۔پھر فوراً اس کا ہاتھ کھل گیا اور وہ فورا نگل گئی۔لوگوں نے مجھ سے کہا کہ تم نے اسے کیونکر جانا میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر الہام کیا کہ کوئی