مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 508 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 508

508 لِمَنْعِهِمْ عَنْ حَقِيقَةِ الصَّلوة “ (روح البیان زیر آیت وَقَدِّمُوا لَانْفُسِكُمْ وَاتَّقُوا الله۔۔۔الخ البقرة: ۲۲۳) کہ جس طرح عورتوں کو ظاہر میں حیض آتا ہے جو ان کے ایمان میں نقص کا موجب ہوتا ہے ان کو نماز اور روزہ سے روک کر۔اسی طرح مردوں کو بھی باطن میں حیض آتا ہے اور وہ ان کے ایمان میں نقص پیدا کرتا ہے ان کو نماز کی حقیقت سے ناواقف کرنے کے سبب۔گویا وہ شخص جو حقیقت نماز سے بے بہرہ ہوصوفیا کی اصطلاح میں کہیں گے کہ اسے حیض ہے۔۲۔جیسے عورتوں کو حیض آتا ہے ایسا ہی ارادت کے رستہ میں مریدوں کو حیض آتا ہے اور مریدوں کے رستہ میں جو حیض آتا ہے تو وہ گفتار کے رستہ سے آتا ہے اور کوئی مرید ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ اس حیض میں ٹھرارہتا ہے اور کبھی اس سے پاک نہیں ہوتا۔“ (انوار الاز کیاء ترجمہ اردو تذکرۃ الاولیاء مصنفقہ شیخ فریدالدین عطار مطبع مجیدی کانپور صفحه ۴۵۰ در ذکر ابوبکر واسطی) نوٹ:۔غیر احمدیوں نے اب جو نیا ترجمہ تذکرۃ الاولیاء کا شائع کیا ہے اس میں سے یہ عبارت نکال دی ہے۔مگر ۱۹۲۸ ء سے پہلے چھپے ہوئے ترجموں میں یہ عبارت موجود ہے۔گویا يُحَرِّقُونَ الْكَلِمُ عَنْ مَّوَاضِعِہ کی مماثلت کو پورا کیا ہے۔خادم ۳۔حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں حضرت شیخ فریدالدین عطار رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں :۔ایک دفعہ آپ (حضرت بایزید بسطامی ) مسجد کے دروازہ پر پہنچ کر کھڑے ہوگئے اور رونے لگے۔لوگوں نے وجہ پوچھی تو فرمایا کہ میں اپنے آپ کو حیض والی عورت کی مانند پا تا ہوں جو مسجد میں جانے سے بوجہ اپنی ناپاکی کے ڈرتی ہے۔“ ( تذکرۃ الاولیاء چودھواں باب ذکر خواجه بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ شائع کردہ شیخ برکت علی اینڈ سنز صفحہ ۱۰۸ وظہیر الاصفیاء ترجمہ اردو تذکرۃ الاولیاء شائع کردہ حاجی چراغ دین سراج دین صفحه ۱۰۸) حضرت بایزید بسطامی کی عظیم شخصیت یادر ہے کہ حضرت بایزید بسطامی وہ عظیم الشان انسان ہیں کہ جن کی نسبت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب کشف الحجوب میں تحریر فرماتے ہیں:۔معرفت کا آسمان اور محبت کی کشتی ابو یزید طیفور بن علی بسطامی رحمۃ اللہ علیہ یہ بہت بڑے مشائخ میں سے ہوا ہے اور اس کا حال سب سے بڑا ، اس کی شان بہت بڑی ہے۔اس حد تک کہ