مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 487 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 487

487 کتابوں کا کافی مطالعہ کیا ہوا ہے اور بذریعہ کئی مباحثات کے ان پر حجت پوری ہو چکی ہے۔فقط مؤرخہ ۱۹ رجب ۱۳۴۱ ھ مطابق ۸ مارچ ۱۹۲۳ء خاکسار عبداللہ الہ دین احمدی مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کو دس ہزار روپیہ انعام پاکٹ بک کے سابق ایڈیشن کی اشاعت کے وقت جناب سیٹھ صاحب مذکور نے ہمیں اختیار دیا تھا کہ ہم اس انعامی اعلان کو پھر شائع کریں۔یہ خاکساران کو وہی حلف اٹھانے کی دعوت دیتا ہے اور پھر ان کے لئے پہلے کی طرح ایک انعام پانصد روپیہ کا اور دوسرا دس ہزار روپیہ کا مقرر کرتا ہے۔اور ہمارے غیر احمدی بھائیوں میں سے جو شخص بھی ان کو حلف اٹھانے کے لئے آمادہ کرے گا اس کے لئے بھی حسب سابق دو سو روپیہ انعام تیار ہے۔اب بھی اگر مولوی ثناء اللہ صاحب نے حلف اٹھانے سے گریز کیا تو اسے آسمان وزمین تم گواہ رہو کہ ہم نے ہر طرح سے سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مخالفین ومنکرین پر اتمام حجت کر دی۔اب ان کے اور خدا کے درمیان معاملہ ہے۔“ اس وقت ہم نے لکھا تھا کہ ”ہم اپنی بصیرت کی بناء پر کہتے ہیں کہ مولوی ثناء اللہ صاحب اب بھی اپنی مخصوص حیلہ بازی کے ذریعہ لیت ولعل کرتے رہیں گے اور ہرگز حلف مؤکد بعذ اب اٹھانے پر آمادہ نہیں ہوں گے۔چنانچہ ہماری بصیرت درست ثابت ہوئی۔اس ایڈیشن کی اشاعت کے وقت وہ حسرت ناک موت مرچکے ہیں۔کیا کوئی ہے جو جماعت احمدیہ کی صداقت کے اس واضح اور کھلے نشان سے فائدہ اٹھائے اَلَيْسَ مِنكُمْ رَجُلٌ رَشِيدٌ، سچ ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔سنت اللہ یہی ہے کہ وہ ہزاروں نکتہ چینیوں کا ایک ہی جواب دے دیتا ہے یعنی تائیدی نشانوں سے مقرب ہونا ثابت کر دیتا ہے۔تب جیسے نور کے نکلے اور آفتاب کے طلوع ہونے سے یکلخت تاریکی دور ہو جاتی ہے ایسا ہی تمام اعتراضات پاش پاش ہو جاتے ہیں۔سومیں دیکھتا ہوں کہ میری طرف سے بھی خدا یہی جواب دے رہا ہے۔اگر میں سچ سچ مفتری اور بدکار اور خائن اور در دونکو تھا تو پھر میرے مقابلہ سے ان لوگوں کی جان کیوں نکلتی ہے۔بات سہل تھی۔کسی آسمانی نشان کے ذریعہ سے میرا اور اپنا فیصلہ خدا پر ڈال دیتے اور پھر خدا کے فعل کو بطور ایک حکم کے فعل کے مان لیتے مگر ان لوگوں کو تو اس قسم کے مقابلہ کا نام سننے سے بھی موت آتی ہے۔(اربعین نمبر۴۔روحانی خزائن جلد۷ اصفحہ ۴۵۱ ۴۵۲۰ )