مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 486
486 مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری اور ان کے ہم خیالوں پر آخری اتمام حجت مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری جو حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے دعاوی والہامات کے مخالف اپنے عقائد ظاہر کرتے ہیں اور جن کے متعلق سکندر آبا د وحیدر آباد میں انہوں نے بہت سے لیکچر دیئے ہیں اگر در حقیقت ان عقائد میں مولوی ثناء اللہ کے نزدیک حضرت مرزا صاحب حق پر نہیں ہیں اور جو عقائد مولوی ثناء اللہ صاحب بیان کرتے ہیں وہی بچے ہیں تو کیوں مولوی صاحب اپنے ان عقائد کو حلفاً بیان کرنے سے گریز کرتے ہیں۔مولوی ثناء اللہ صاحب خود اپنی تفسیر ثنائی جلد اول زیر آیت إِنْ تُخْفُوا مَا فِي صُدُورِكُمْ (آل عمران: ۲۹) صفحه۱۹۳ اشاعت دسمبر ۲۰۰۲ء میں لکھتے ہیں کہ گواہی نہ چھپاؤ۔جو کوئی اس کو چھپائے گا خواہ وہ کسی غرض سے چھپا دے تو جان لو کہ اس کا دل بگڑا ہوا ہے۔“ یہ قرآن شریف کی آیت شریفہ کا ترجمہ ہے اور حکم الہی ہے کہ شہادت کو نہ چھپاؤ بلکہ ظاہر کر و۔تو پھر مولوی ثناء اللہ صاحب اس حکم کی تعمیل کیوں نہیں کرتے۔یہ شہادت ایسی تھی کہ اس کے لئے مولوی صاحب کو محض ثواب کی خاطر بھی تیار ہو جانا چاہیے تھا مگر جب انہوں نے ۶ فروری ۱۹۲۳ء کے اشتہار میں دس ہزار روپیہ کا مجھ سے مطالبہ کیا تو وہ بھی میں نے دینا منظور کیا۔اب میں آخری اتمام حجت کے طور پر یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر مولوی ثناء اللہ صاحب میرے اشتہار مورخہ ۱۲ فروری ۱۹۲۳ء کے الفاظ و شرائط کے مطابق اب حلف اٹھانے کو تیار ہو جائیں ( ہاں اس میں جو عقائد وہ نہ مانتے ہوں۔وہ ان کی د تخطی تحریر آنے پر نکال دیئے جا سکتے ہیں ) تو میں ان کو فوراً مبلغ پانسو روپیہ نقد بھی دینے کے لئے تیار ہوں جس کا مولوی صاحب حلف کے وقت ہی مطالبہ کرتے ہیں اور اگر وہ ایک سال تک موت یا عبرتناک غضبناک عذاب سے جس میں انسانی ہاتھ کا دخل نہ ہو۔بچ جائیں تو پھر دس ہزار روپیہ ان کو نقد دیا جائے گا۔اس کے علاوہ مولوی صاحب کے ہم خیالوں میں جو کوئی صاحب ان کو اس بات کے لئے آمادہ کریں گے دوصد رو پید ان کو بھی انعام دیا جائے گا۔اگر اب بھی مولوی ثناء اللہ صاحب نے میرے اشتہار مورخہ ۱۲ / فروری ۱۹۲۳ء کے مطابق حلف اٹھانے سے گریز کیا تو مولوی ثناء اللہ صاحب اور ان کے ہم خیالوں پر ہماری طرف سے ہر طرح اتمام حجت سمجھی جائے گی اور آئندہ کے لیے ان کو کسی طرح کا حق حاصل نہ ہوگا کہ حضرت مرزا صاحب یا آپ کی جماعت کے عقائد پر بے جا حملے کریں۔مولوی ثناء اللہ صاحب کو اس حلف کے لئے میں نے ابتداء سے اس لئے منتخب کیا ہے کہ انہوں نے حضرت مرزا صاحب کی