مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 488 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 488

488 نوٹ:۔سابق ایڈیشن محمدیہ پاکٹ بک میں مولوی ثناء اللہ صاحب نے عذر کیا ہے کہ میں کئی کئی مرتبہ پہلے مطبوعہ حلف کھا چکا ہوں۔سویا در ہے کہ یہ صریحاً جھوٹ ہے۔مولوی صاحب نے آج تک کبھی مؤکد بعذاب حلف نہیں اٹھائی جس کا ان سے مطالبہ ہے۔نیز ان کا یہ کہنا کہ میں اس شرط پر حلف اٹھاؤں گا کہ حضرت امیر المؤمنین مجھے یہ بات لکھ دیں محض دفع الوقتی ہے کیونکہ مطالبہ حلف حضرت صاحب کی طرف سے نہیں جناب سیٹھ صاحب کا ذاتی مطالبہ ہے اور انعام بھی انہی کی طرف سے مقرر ہے۔ضروری یادداشت پاکٹ بک ہذا میں فردوس الاخبار دیلمی کے جس قد ر حوالے ہیں ان کا نمبر صفحہ اس نسخہ کے مطابق ہے جو کتب خانہ آصفیہ نظام حیدر آباد دکن میں موجود ہے اور جس کا نمبر ۲۱۴ فن حدیث ہے۔اس کا ثبوت کہ حوالے درست ہیں وہ مصدقہ نقل ہے جس پر مہتمم صاحب کتب خانہ آصفیہ کے دستخط ہیں جو خاکسار خادم کے پاس محفوظ ہے اس کی نقل مطابق اصل درج ذیل ہے۔و نقل عبارت فردوس الاخبار صحیح ہے مقابلہ کیا گیا۔دستخط سید عباس حسین مہتمم کتب خانہ آصفیہ سرکار عالی ۲۲ جمادی الاول ۱۳۵۲ھ حیدر آباد دکن اصل تحریر جو چاہے مجھ سے دیکھ سکتا ہے۔۲۔یا درکھنا چاہیے کہ کتاب کا اصل نام ” دیلمی، دال کے ساتھ ہے۔دیلمی مشہور محدث گزرا ہے۔وفات ۵۵۰۷ علامہ ذہبی نے تذکرۃ الحفاظ میں اس کے متعلق هُوَ حُسْنُ الْمَعْرِفَةِ فِی الْحَدِيثِ لکھا ہے۔نیز کشف الظنون جلد اصفحہ ۱۸۲ پر بھی اس کا ذکر ہے اس سے مشکوۃ اور سیوطی وغیرہ نے روایت لی ہے۔خادم یادداشت نمبر ۲:۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراضات کے جوابات کو چا را ابواب پر تقسیم کیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔باب اوّل:۔الہامات پر اعتراضات کے جوابات اس باب میں الہامات پر تمام اعتراضات کے جوابات درج ہیں۔اس حصہ کے آخر میں الہامات کے متعلق اعتراضات کے جوابات درج ہیں۔مثلاً یہ کہ حضرت اقدس کو غیر زبان میں کیوں الہامات ہوئے۔بعض الہامات کے معنی سمجھ نہ سکے۔آپ کو شیطانی الہام ہوتے تھے۔آپ کو بعض دفعہ الہام بھول جاتا تھا۔غرضیکہ الہامات کے متعلق