مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 415
415 مصری صفحه ۱۳) یعنی حضرت غوث الاعظم میں اخلاق محمدی، حسنِ یوسفی ، صدق صدیقی ، عدل عمر، حلم عثمان اور حضرت علی کا علم ،شجاعت اور قوت تھی۔-- هُوَ فِي مَقَامِ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى (کتاب مناقب تاج الاولیاء صفحه ۲۸ مطبوعہ مصر) یعنی حضرت غوث الاعظم مقام دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنی میں ہیں۔۹۔حضرت بایزید بسطامی فرماتے ہیں:۔لوگ جانتے ہیں کہ میں ان جیسا ایک شخص ہوں اگر عالم غیب میں میری صفت دیکھیں تو ہلاک ہو جائیں اور فرماتے ہیں: ”میری مثال اس دریا کی طرح ہے جس کہ نہ گہراؤ معلوم ہے نہ اوّل و آخر ، ایک نے پوچھا کہ عرش کیا ہے؟ فرمایا میں ہوں ”پوچھا کرسی کیا ہے؟ فرمایا ”میں ہوں“ پوچھا خدا کیا ہے؟ فرمایا ”میں“ کہا خدا عزوجل کے برگزیدہ بندے ابراہیم و موسی وعیسی محمد علیہم الصلوۃ والسلام فرمایا ”سب میں ہوں“ کہا کہتے ہیں کہ خدا کے برگزیدہ بندے ہیں جبرئیل، میکائیل، اسرافیل عزرائیل علیہم السلام فرمایا ! وہ سب میں ہوں۔“ (ظہیر الاصفیاء ترجمہ اردو تذکرة الاولیاء چودھواں باب صفحه ۵۵،۱۵۴ او تذکرۃ الاولیاء اردو شائع کردہ شیخ برکت علی اینڈ سنز مطبع علمی پر ملنگ پر لیس با رسوم صفحه ۱۲۸) ب:۔ابو یزید سے لوگوں نے کہا کہ فروائے قیامت میں خلائق لوائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے ہوں گے کہا قسم خدا کی میرا لواء (جھنڈا ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لواء سے زیادہ ہے کہ خلائق اور پیغمبر میرے لواء کے نیچے ہوں گے۔مجھ جیسا نہ آسمان میں پائیں گے اور نہ زمین میں۔(ظہیر الاصفیاء ترجمہ اردو تذکرۃ الاولیاء مطبع اسلامیہ لا ہور با رسوم صفحہ ۱۵۹ چودھواں باب ) نوٹ : یہ نہیں کہا جا سکتا کہ بایزید بسطامی مجذوب تھے۔کیونکہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت بایزید بسطامی کے بارے میں لکھا ہے کہ بقول حضرت جنید بغدادی آپ کے مقام اولیاء امت میں ایسا ہے جیسے جبرئیل کا مقام دوسرے فرشتوں میں۔(کشف المحجوب مترجم اردو صفحہ ۱۲۲ شائع کردہ شیخ الہی بخش محمد جلال الدین ۱۳۲۲ھ مطبع عزیزی لاہور ) مستلزم کفر یا مدار نجات کی آمد ! غیر احمدی:۔ایسا وجود جس کا انکار مستلزم کفر یا مدار نجات ہوا گر آ جائے تو امت محمدیہ میں تفرقہ پڑ جائے گا اس لئے ممتنع ہے۔