مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 391 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 391

391 مانتا ہوں مگر حضرت اقدس تو حضرت عیسی علیہ السلام و قطعی طور پر بروئے نصوص صریحہ قرآنیہ حدیثیہ وحی الہی وفات یافتہ تسلیم کرتے تھے۔حضور کے نزدیک مسیح ناصری کا واپس آنا اس لیے محال نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں بلکہ اس لیے کہ مردہ واپس دنیا میں نہیں آیا کرتا۔حضرت اقدس کی یہ دلیل اس طرح کی ہے جس طرح ہم نے وفات مسیح کے دلائل کے ضمن میں ”اِسْمُهُ أَحْمَدُ“ والی پیشگوئی کو پاکٹ بک ہذا میں درج کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ اگر حضرت مسیح ناصری دنیا میں واپس آجائیں تو اندریں صورت وہ آنحضرت صلعم کے بعد اور آنحضرت صلعم کے قبل ہو جائیں گے حالانکہ پیشگوئی اسْمُهُ أَحْمَدُ“ میں ”احمد“ رسول کو بہر حال حضرت مسیح سے بعد میں ہونا چاہیے۔اب کوئی تمہارے جیسا عظمند ہمارے اس استدلال کو لے کر کھڑا ہو جائے اور شور مچاوے کہ دیکھو مصنف احمدیہ پاکٹ بک کا مذہب یہ ہے کہ اِسمُهُ أَحْمَدُ والی پیش گوئی کے مصداق حضرت مرزا صاحب علیہ السلام نہیں۔بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔حالانکہ ظاہر ہے کہ ہم نے اسمه احمد کی پیش گوئی سے وفات مسیح پر استدلال غیر احمدیوں کے عقیدہ کے رُو سے کیا ہے کیونکہ وہ اسمُهُ احمد کی پیشگوئی کا مصداق آنحضرت صلعم ہی کو مانتے ہیں۔بعینہ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے "لا نَبِيَّ بَعْدِی سے وفات مسیح پر استدلال فرمایا ہے۔کیونکہ غیر احمدی لَا نَبِيَّ بَعْدِی کا ترجمہ آخری نبی ہی کرتے ہیں اور یہ کونفی عام ہی کے لیے قرار دیتے ہیں۔ورنہ حضرت اقدس کا اپنا مذہب درباره امکان نبوت دوسری جگہ پر ملاحظہ فرما ئیں جس میں سے ایک حوالہ یہ ہے۔شریعت والا نبی کوئی نہیں آسکتا اور بغیر شریعت کے نبی ہو سکتا ہے۔“ تجلیات الہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۱۲) نیز ”لا“ کے متعلق حضرت اقدس کی تحریرات سے دو حوالے اور درج ہو چکے ہیں۔(خادم) جواب نمبر ۳:۔پھر اس حدیث میں لفظ بعدی بھی غور طلب ہے قرآن مجید میں لفظ "بعد " مغائرت اور مخالفت کے معنوں میں بھی مستعمل ہوا ہے۔ا۔فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَايْتِهِ يُؤْمِنُونَ (الجاثية : ۷ ) کہ اللہ اور اس کی آیات کے بعد کونسی بات پر وہ ایمان لائیں گے؟ اللہ کے بعد کیا مطلب؟ کیا اللہ کے فوت ہونے کے بعد؟ یا اللہ کی غیر حاضری میں؟ ظاہر ہے کہ یہ دونوں معنے باطل ہیں۔پس بعداللہ“ کا مطلب یہی ہوگا کہ اللہ کے خلاف۔