مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 390 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 390

390 اقدس بحث حضرت مسیح ناصری کی بعثت ثانی کے متعلق فرما کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اب مسیح ناصری واپس نہیں آسکتا اور یہ کہ کر غیر احمدیوں کو ملزم کر رہے ہیں کہ جب لَا نَبِيَّ بَعْدِی کے مطابق نبوت بند ہوگئی اور لا نفی عام کے لیے ہے تو پھر کس طرح آنحضرت کے بعد مسیح نبی اللہ کا واپس آنا مانتے ہو؟ لا کا نفی عام ہونا غیر احمدیوں کو مسلم ہے اور یہی بتانا حضرت اقدس کا مقصود تھا کیونکہ جب بقول غیر احمد یاں لَا نَبِيَّ بَعْدِی سے کسی قسم کا استثناء جائز ہی نہیں تو پھر مسیح ناصری کی آمد ثانی کے لیے وہ استثناء کہاں سے نکالتے ہیں؟ ور نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو اپنا عقیدہ دربارہ امکانِ نبوت ایسا واضح کر دیا ہے کہ اس میں کسی شک وشبہ کی گنجائش ہی نہیں۔لا نفی کمال جس کا ذکر ہم نے بعض مثالیں دے کر اوپر کیا ہے اس کو حضرت اقدس نے بھی تسلیم فرمایا ہے۔ملاحظہ ہو:۔’یاد رکھنا چاہیے کہ نفی کا اثر اسی حد تک محدود ہوتا ہے جو متکلم کے ارادہ میں متعین ہوتی ہے۔خواہ وہ اراده تصریحا بیان کیا گیا ہو یا اشارہ مثلاً کوئی کہے کہ اب سردی کا نام ونشان باقی نہیں رہا تو ظاہر ہے کہ اس نے اپنے بلدہ کی حالت موجودہ کے موافق کہا ہے اور گو اس نے یہ بظاہر اپنے شہر کا نام بھی نہیں لیا مگر اس کے کلام سے سمجھنا کہ اس کا یہ دعوی ہے کہ کل کو ہستانی ملکوں سے بھی سردی جاتی رہی اور سب جگہ سخت اور تیز دھوپ پڑنے لگی اور اس کی یہ دلیل پیش کرنا کہ جس لا کو اس نے استعمال کیا ہے۔وہ نفی جنس کا ” لا “ ہے جس کا تمام جہان پر اثر پڑنا چاہیے درست نہیں۔“ ( تصدیق النبی از حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ ناشر فخر الدین ملتانی صفحه ۱۰) ب: "لا كسرى بَعْدَه یعنی۔۔۔۔دوسرا سری پیدا نہیں ہو گا جو ظلم اور جور و جفا میں اُس کا قائم مقام ہو۔اس حدیث سے استنباط ہو سکتا ہے کہ پھر ایسی ہی خصلت کا کوئی اور انسان اُس قوم کے لئے پیدا ہونا خیال محال ہے۔تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۷۹) پس حضرت اقدس نے کمال موصوف کی نفی والا لا » تسلیم فرمایا ہے بلکہ جو استنباط ہم نے لا کسری بعدہ کی حدیث سے کیا تھا اُس کی حرف بحرف تصدیق بھی فرما دی ہے۔ایام اصلح کے حوالہ میں حضرت اقدس نے غیر احمدیوں کو الزامی طور پر اُن کے مسلمہ عقیدہ کے رُو سے ساکت کیا ہے کہ لانبی بعدی کے لا نفی عام سے حضرت عیسی کی استثناء کس طرح ہو سکتی ہے؟ گویا یہ دلیل اس شحض کے لیے ہے جو حیات مسیح کا قائل ہو مگر نبوت کو آنحضرت صلعم کے بعد ختم