مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 389
389 نہ ہوگا اور جب یہ قیصر مرے گا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہوگا۔اپنے متعلق لا نَبِيَّ بَعْدِی اور قیصر کے متعلق لا قَيْصَرَ بَعْدَهُ‘ فرمایا۔کیا قیصر کے بعد کوئی نہیں ہوا ؟ اور کیا کسری شاہ ایران کے بعد اور کوئی کسری نہیں ہوا ؟ اگر ہوئے ہیں اور نسلاً بعد نسل ہوتے رہے ہیں تو پھر حدیث لَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ اور لا کسری بَعُدَہ کے کیا معنے ہیں۔اگر اس کے معنے یہ ہیں کہ ان قیصر و کسریٰ کے بعد اس شان کے قیصر و کسری نہ ہوں گے جیسا کہ فتح الباری شرح صحیح بخاری حافظ ابن حجر عسقلانی کتاب المناقب دار نشر الكتب الاسلامیہ لا ہور جلد ۶ میں اس حدیث کا مطلب ہے ”مَعْنَاهُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ يَمْلِكُ مِثْلَ مَا يَمُلِكُ۔‘ کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب یہ قیصر مر جائے گا تو اس کے بعد کوئی ایسا قیصر نہ ہو گا جو اس طرح حکومت کرے جس طرح یہ کرتا ہے۔تو لا نَبِيَّ بَعْدِی کا مطلب بھی یوں ہوگا کہ آپ جیسا نبی آپ کے بعد نہیں ہو گا۔یہ لا صفت موصوف کی نفی کے لئے ہوتا ہے۔جیسا کہ مقولہ لا فتى إِلَّا عَلِيٌّ لَا سَيْفَ إِلَّا ذُوالْفِقَارِ (موضوعات کبیر از ملا علی قاری صفحه ۸۱،۵۹ ) کیا حضرت علیؓ کے بعد کوئی جوان نہیں ہوا ؟ اور کیا ذوالفقار کے بعد کوئی تلوار نہیں بنی؟ پس اس میں حضرت علی جیسے جو ان کی اور ذوالفقار جیسی تلوار کی نفی ہے۔مطلق نفی نہیں۔پس "لا نفی جنس کا نہیں بلکہ صفت موصوف کی نفی کے لئے آیا ہے۔الف۔امام رازی رحمۃ اللہ علیہ حدیث لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْح (بخاري۔كتاب المناقب مناقب انصار باب هجرة النبي و اصحابه الى المدينة) کی تشریح میں فرماتے ہیں۔وَأَمَّا قَوْلُهُ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ فَالْمُرَادُ الْهِجُرَةُ الْمَخْصُوصَةُ ( تفسیر کبیر جلده صفحه ۵۸۰ مطبوعه مصرز بر آیات إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمُ۔الانفال :۷۳) یعنی حضور کے ارشاد لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتح “ کا مطلب یہ نہیں کہ فتح مکہ کے بعد ہر قسم کی ہجرت بند ہوگئی بلکہ صرف ایک خاص ہجرت مراد ہے جو مکہ سے مدینہ کی طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہوتی تھی۔پس بعینہ اسی طرح لا نَبِيَّ بَعْدِی میں بھی ہر قسم کی نبوت مراد نہیں بلکہ صرف ایک مخصوص نبوۃ کا انقطاع مراد ہے جو شریعت جدیدہ کی حامل ہو اور جو قر آنی شریعت کو منسوخ کرے نیز براہ راست ہو۔نوٹ:۔بعض غیر احمدی ایام الصلح کے حوالہ سے کہا کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا ہے کہ کا نفی عام کے لئے ہے تو اس کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ حوالہ ایام الصلح پر حضرت