مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 370 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 370

370 هذَا نَاظِرٌ إِلَى نُزُولِ عِيسَى وَهَذَا أَيْضًا لَا يُنَافِي حَدِيثَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي لِأَنَّهُ اَرَادَ لَا نَبِيَّ يَنْسَخُ شَرْعَهُ (تکمله مجمع بحارالانوار صفحه ۸۵) که یه قول حضرت عائشہ صدیقہ کا نزول مسیح کا موید ( محافظ ) ہے اور لا نَبِيَّ بَعْدِی والی حدیث کا بھی مخالف نہیں۔کیونکہ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ والی آیت اور حدیث لَا نَبِيَّ بَعْدِئ کا مطلب تو یہ ہے کہ آنحضرت صلعم کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں جو آنحضرت کی شریعت کو منسوخ کرے۔۲۔اسی طرح مجمع البحار جلد اصفحہ ۳۲۹ مطبع نولکشور پر لکھا ہے۔أُوتِيتُ۔۔۔۔خَوَاتِمَهُ أَى اَلْقُرْآنُ خُتِمَتْ بِهِ الْكُتُبُ السَّمَاوِيَّةُ وَهُوَ حُجَّةٌ عَلَى سَائِرِهَا وَ مُصَدِّقٌ لَهَا۔“ کہ جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں۔اسی طرح قرآن بھی خاتم الکتب ہے ان معنوں میں کہ وہ سب کتابوں کی مصدق ہے۔الجواب نمبر ۲:۔کائم کے معنے انگوٹھی کے ہوتے ہیں اور انسان انگوٹھی زینت کے لئے پہنتا ہے پس ” خاتم النبین“ کے معنے نبیوں کی زینت ہوئے۔چنانچہ ان معنوں کی تائید تفسیر فتح البیان جلدا صفحہ ۱۰۱ مکتبہ العصر یہ بیروت سے ہوتی ہے۔صَارَ كَالْخَاتِم لَهُمُ الَّذِي يَحْتَمُونَ بِهِ وَيَتَزَيَّنُونَ بِكَوْنِهِ مِنْهُمْ» یعنی آنحضرت صلعم نبیوں کی انگوٹھی بن گئے یعنی اس وجہ سے کہ آنحضرت اُن میں سے ایک ہیں وہ آپ کے وجود سے زینت حاصل کرتے ہیں۔ب - مجمع البحرین میں زیر لفظ ختم صفحہ ۴ ۵۱ خاتم النبین “ کے یہ معنی لکھتے ہیں:۔خَاتَمُ بَمَعْنِي الزَيْنَةِ مَاخُوذُ مِنَ الْخَاتَمِ الَّذِى هُوَ زِيْنَةٌ لِلابسه۔“ کہ خاتم کے معنے زینت کے ہیں اور یہ معنے انگوٹھی سے نکلے ہیں جو پہننے والی کے لئے زینت کا موجب ہوتی ہے۔ج۔ان معنوں کی تائید عربی کے مشہور شاعر شہاب الدین الموسوی المعروف بابن معتوق کے قصیدہ میمیہ کے اس شعر سے ہوتی ہے جو اس نے آنحضرت صلعم کی مدح میں کہا ہے طَوُقُ الرَّسَالَةِ تَاجُ الرُّسُلِ خَاتَمُهُمُ بَلُ زِيْنَةٌ لِعِبَادِ اللَّهِ كُلِّهِمْ (كتاب المجموعة البنهانية في المدائح النبوية۔قافية الميم مطبوعه بيروت فی مطبعة المعارف ۱۳۲۰ھ مولفه ، یوسف اسماعيل النبهانی جزوم)