مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 369 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 369

369 کیونکہ مندرجہ بالا حوالہ جات سے ثابت ہے کہ مہر تصدیق کے لئے بھی ہوتی ہے۔توثیق کے لئے بھی ہوتی ہے۔شرف اور عظمت کے لئے بھی ہوتی ہے۔پس مہر کو صرف ایک خاص مفہوم میں مقید کرنے والا تحکم سے کام لیتا ہے۔نیز جو شخص یہ کہتا ہے کہ خاتم (مہر) کے معنی اس آیت میں صرف اور بکلی بند کرنے کے ہیں اس ادعائے باطل کے اثبات کا بار ثبوت اس پر ہے، لیکن جیسا کہ مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی کے مندرجہ بالا حوالہ از تحذیر الناس صفحہ ۳ سے ثابت ہے آیت خاتم النبین کا سیاق وسباق اور ترکیب قطعا ان معنوں کی تائید نہیں کرتے۔پس آیت کا صحیح مفہوم وہی ہے جو مندرجہ بالا حوالہ جات میں بیان کیا گیا ہے۔پس ثابت ہوا کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے اہل عرب کے محاورہ زبان کے مطابق خاتم النبیین کے معنی " فضل الانبیاء کے ہیں ختم کے معنی پنجابی ، اردو، فارسی میں آخری اور انقطاع کے بے شک ہوں۔جس طرح لفظ مکر کے معنی اردو فارسی میں دھو کے کے ہیں۔مگر عربی میں تدبیر کرنے کے اسی طرح ” خاتم کے جمع کے صیغے کی طرف مضاف ہونے کی صورت میں عربی زبان میں بجز افضل اور صاحب کمال کے کوئی معنی نہیں آتے۔نوٹ:۔خاتم القوم عربی زبان کا کوئی محاورہ نہیں اور نہ کسی عرب نے کبھی اس کو استعمال کیا ہے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ محاورہ زبان ثابت کرو۔آج اگر مؤلف لسان العرب یا تاج العروس ہمارے زمانہ میں زندہ ہوتے تو ہم ان سے دریافت کرتے کہ آپ نے جو خاتم النبین“ کے معنے ختم کرنے والا کئے ہیں۔اس کے لئے اہل زبان کے کون سے مستعمل محاورہ کی آپ کے پاس سند ہے اور وہ محاورہ کب اور کہاں استعمال ہوا ہے؟ پس آج جو شخص ان لوگوں کا قائم مقام ہو کر ہم سے ختم نبوت پر بحث کرتا ہے اس سے ہمارا حق ہے کہ یہ مطالبہ کریں کہ وہ اہل زبان کا محاورہ پیش کرے لغت کی کتابوں سے ہماری بھی تائید ہوتی ہے تکملہ مجمع بحارالانوار میں جو لغت کی کتاب ہے لفظ خاتم کے نیچے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ قول لکھا ہے:۔قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ» (تکمله مجمع بحار الانوارجلد چہارم صفحه ۸۵ نیز دیکھو در منثور از علامه جلال الدین سیوطی جلد ۵ صفحه ۲۰۴ مطبوعہ دار الکتب العلمیة بیروت لبنان ) کہ یہ تو کہو کہ آنحضرت صلح خاتم النبیین ہیں مگر یہ بھی نہ کہنا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہ آوے گا۔اس کے آگے لکھا ہے: