مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 332 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 332

332 خُذُوا زِيْنَتَكُمْ ثِيَابَكُمْ لِمَوَارَاةِ عَوْرَاتِكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ لِطَوَافٍ أَوْ صَلَوَةٍ۔وَ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَأْخُذَ الرَّجُلُ اَحْسَنَ هَيْئَتِهِ لِلصَّلوةِ وَ فِيهِ دَلِيْلٌ عَلَى وَجُوْبِ سَتْرِ الْعَوْرَةِ في الصلوة۔وَكُلُوا وَاشْرَبُوا مَا طَابَ لَكُمُ رُوِيَ أَنَّ بَنِي عَامِرٍ فِي أَيَّامٍ حَجَهِمْ كَانُوا لَا يَأكُلُونَ الطَّعَامَ إِلَّا قُوْتًا۔۔۔۔۔فَهَمَّ الْمُسْلِمُونَ بِهِ فَنَزَلَتْ - ( بینادی زیر آیت خُذُوا زِينَتَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِد - الاعراف :۳۲) پس ثابت ہوا کہ یہاں مسجد سے مراد عیسائیوں کے گرجے نہیں بلکہ کعبۃ اللہ اور مسلمانوں کی دوسری مسجد میں مراد ہیں۔نیز یہ کہ حضرت آدم کے زمانہ کا واقعہ بیان نہیں کیا جارہا بلکہ مسلمانوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔غیر احمدی:۔لفظ ”رسول“ نبی اور رسول اور محدث تینوں معنوں پر مشتمل ہے جیسا کہ مرزا صاحب نے فرمایا ہے۔جواب:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اصطلاح تو خاص تھی جس کے رو سے لفظ محدث بالواسطہ غیر تشریعی نبی کا ہم معنی اور قائمقام ہے۔اس لحاظ سے اگر لفظ ”رسول“ میں غیر تشریعی نبوت کا حامل شامل ہو تو پھر بھی امکان نبوت ثابت ہے۔غیر احمدی:۔لفظ رسول تو تشریعی و غیر تشریعی دونوں قسم کی نبوت پر مشتمل ہے پھر اس آیت سے تشریعی نبوت کا امکان بھی ثابت ہوا۔جواب:۔جی نہیں ! بلکہ اس آیت میں تو اس کے بالکل برعکس یہ بتایا گیا ہے کہ اب جن رسولوں کی آمد کا وعدہ دیا جا رہا ہے وہ سب غیر تشریعی نبی ہوں گے اور صرف يَقْضُونَ عَلَيْكُمْ التي (الاعراف: ۳۶) وہ سابقہ نازل شدہ آیات قرآنی ہی کو پڑھ پڑھ کر سنایا کریں گے۔ملاحظہ ہو حضرت امام رازی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد فرماتے ہیں:۔وَأَمَّا قَوْلُهُ ( يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَاتِي) فَقِيلَ تِلْكَ الْآيَاتُ هِيَ الْقُرْآنُ - ( تغير كبير رازی زیر آیت فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ۔الاعراف: ۳۶) نیز یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان موعودہ رسولوں کی بعثت کی غرض تو تقویٰ پیدا کرنا اور اصلاح کرنا ہوگی جیسا کہ فرمایا ہے۔فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ (الاعراف : ۳۶) یعنی جو تقوی اختیار کرے گا اور اپنی