مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 256
256 ہے دنیا سے رحلت کر جائے اور اور کوئی تجھ سے پہلے کا زندہ ہو۔پس ثابت ہوا کہ حضرت مسیح فوت ہو گئے۔گیارہویں دلیل: - آیت وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِ مِنْ بَعْدِى اسْمةَ أَحْمَدُ (الصف:۷) حضرت عیسی علیہ السلام نے بشارت دی کہ میرے بعد ایک نبی آئے گا اس کا نام احمد ہوگا۔تم کہتے ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم احمد ہیں تو ثابت ہوا کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں کیونکہ احمد نے بہر حال مِن بَعْدِی ہی آتا ہے۔اگر آج بقول تمہارے وہی عیسی ابن مریم واپس آجائیں تو آنحضرت احمد ان سے پہلے ہو جائیں گے نہ کہ بعد۔تو کیا اس وقت قرآن میں سے مِنُ بَعْدِی کاٹ کر اس کی جگہ اور تبدیلی کر دو گے؟ پس ثابت ہوا کہ اب جبکہ احمد آچکا ہے تو حضرت عیسی واپس نہیں آسکتے۔بارہویں دلیل: آیت وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِيْنَ أَشْرَكُوا مَكَانَكُمْ أَنْتُمْ وَ شُرَكَاؤُكُمْ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ وَ قَالَ شُرَكَاؤُهُمْ مَّا كُنتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ (يونس: ٢٩) ترجمہ:۔اور جس دن ہم ان کو اکٹھا کریں گے اور پھر ہم ان سے جنہوں نے شرک کیا کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی اپنی جگہ پر ٹھہرے رہو۔پھر ہم ان کے درمیان جدائی ڈال دیں گے اور ان کے معبود مشرکوں سے کہیں گے کہ تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے۔اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان کافی گواہ ہے۔ہم تو یقینا تمہاری عبادت سے غافل ہیں۔فَكَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغْفِلِينَ (يونس:۳۰) ان آیات سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ قیامت کے دن تمام معبودانِ باطلہ خدا کو گواہ رکھ کر کہیں گے کہ ہم کو معلوم نہیں کہ یہ لوگ ہماری عبادت کرتے تھے۔ظاہر ہے کہ حضرت عیسی بھی انہی معبودوں میں سے ہیں کہ جن کی خدا کے سوا عبادت کی جاتی ہے۔جیسا کہ لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ (المائدة: ۱۸) سے ثابت ہے۔اب اگر بقول غیر احمدیان حضرت عیسی دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں اور صلیبوں کو توڑیں تو وہ کس طرح قیامت کے دن خدا تعالیٰ کو گواہ رکھ کر یہ کہیں گے کہ مجھے معلوم نہیں کہ عیسائی میری عبادت کرتے اور مجھے خدا بناتے تھے؟ یا تو یہ کہو کہ نعوذ باللہ حضرت عیسی غلط بیانی کریں گے یا یہ تسلیم کرو کہ اب دوبارہ دنیا میں وہ